موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
solved UGC Net paper Urdu ii January 2017
ajkiurduduniya.blogspot.com
مئی 30, 2019
0
Comments
مئی 30, 2019
0
Comments
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یو جی سی نیٹ اردو ii ۲۰۱۷ جنوری کا حل شدہ پرچہ
1۔ درجہ ذیل می ںسر سید کے سفر نامے کی نشاندہی کیجئے ۔
i۔ آئینہ فرنگ ii ۔ مسافران لندن
iii۔سیر ایران iv۔عجائبات فرنگ
2۔ ـ’’ میرا من کو اردو نثر میں وہی مقام حاصل ہے۔ جو میرتقی میر کو شاعر ی میں حاصل ہے یہ بیان کس کا ہے‘‘
I ۔ شبلی ii۔ حالی
ii۔ نذیر احمد iv۔ سر سید احمد خان
3۔’’ عیار الشعراء ‘‘کا موضوع کیا ہے ؟
i۔ تاریخ ii۔ داستان
iii۔ تنقید iv۔ تذکرہ
4۔ قلی قطب شاہ نے دکن کی اردو زبان کے علاوہ اور کس زبان میں شاعری کی تھی؟
i۔ مراٹھی ii۔ ملیالم
iii۔ تلگو iv۔ تمل
5۔ ناصر کاظمی کا اصل نام کیا ہے؟
i۔ ناصر رضا ii۔ ناصر علی
iii۔ قاسم رضا iv۔ ضامن علی
6۔ اردو کا مسکن ’’ دو آبہ گنگ و جمن‘‘ کس نے قرار دیا ہے؟
i۔مسعود حسین خان ii۔ محی الدین قادری
iii۔ شوکت سبزواری iv۔ محمود شیرانی
7 ۔ ولیؔ کے اس مصرعہ اولی کو مکمل کیجیے ؟
مجنون ہوں تیرے غم کو بیاباں سوں کہوں گا۔
i۔ جلتا ہوں شب وروز تیرے غم میں اے ساجن
ii۔ قرباں پری مکھ پہ ہوئی چوب سی چل کر۔
iii۔ مجھ پر نہ کرو ظلم تم اے لیلیٰ خوباں vi ۔ تعریف تیرے قد کی الف وار میری جان
8’’ اردو میں ہندی دوہوں کی بنیاد پرابہام گوئی نے ترقی کی ہے‘‘یہ کس کا قول ہے ؟
i۔ مسعود حسین خان ii۔ مولوی عبدالحق iii۔ مولانا محمد حسین آزاد iv۔ حامد حسین قادری
9۔ کون سا جز شعور کی روکی تکنیک میں شامل نہیں ہے؟
i۔ براہ راست اندورنی خود کلامی ii۔ بالواسطہ اندرونی خود کلامی
iii۔ آزاد تلازمہ خیال vi ۔ مکالمہ
10۔ذیل میں کس شاعر نے کوئی قصیدہ نہیں کہا؟
i۔خواجہ میر درد ii۔محمد رفیع سوداؔ
iii۔ ذوق iv۔غالب
11۔ تجھ مکھ کی پرستش میں گئی عمر میری ساری
شعر مکمل کیجئے۔
i۔ٹک میر کے پانی سوں تو آگ بجھاتی جا
ii۔اے بت کی پجارن ہاری ٹک اس کو بچاتی جا
iii۔ٹک پاؤں کے جھانجھ کی جھنکار سناتی جا
iv۔یک بار اے موہن چھاتی سوں لگاتی جا
12۔ صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجئے۔
i۔گوہر مرزا ۔۔ آگ کا دریا ii۔تلوکا ۔۔ شکست
iii۔رخشندہ ۔۔ سفینہ غم دل iv۔خوجی ۔۔ ابن الوقت
13۔ ذیل میں کون سا جز نحویات سے متعلق نہیں ہے۔
i۔ترکیب ii۔جزو
iii۔جزو متصل iv۔صوت رکن
14۔ اردو میں تقابلی مطالع کی ابتدأ کس نے کی؟
i۔محمود شیرانی ii۔عبد الرحمن بجنوری
iii۔شبلی نعمانی iv۔امداد احمد اثرؔ
15 ۔ میر کی آپ بیتی کا نام کیا تھا؟
i۔مزامیر ii۔ذکر میر
iii۔ نکات شعرا iv۔بیان میر
16۔ دبیر کا پورا نام کیا تھا؟
i۔مرزا کرامت علی ii۔مرزا فصاحت علی
iii۔مرزا سلامت علی iv۔مرزا وجاہت علی
17۔ ان میں سے کون ایہام گو شعرأ میں شمارنہیں ہوتا ؟
i۔ آبرو ii۔ناجی
iii۔ مضمون iv۔ فائز
18۔ درجہ ذیل میں سے کون سی نظم قطعہ کی ہیت میں ہے؟
i۔ مدرسہ علی گڈھ ii۔ فرضی لطیفہ
iii۔ یاد طفل iv۔فضائے برشگال
19۔ فسانہ عجائب میں وزیر زادےکو تبدیل رویہ کا عمل کون سیکھاتا ہے؟
i۔انجمن آرا ii۔چڑی مار
iii۔جادو گر iv۔جان عالم
20۔ مفروضہ کا تعلق کس سے ہے؟
i۔ تنقید ii۔ تخلیق
iii۔ تفسیر iv۔تحقیق
21۔ کون سی شاخ اسلوبیت میں شامل نہیں ہے؟
i۔ صوتیات ii۔ مارفمیات
iii۔ معنیات iv۔سماجی لسانیات
22۔ حضور سنگھ کس ناول کا کردار ہے؟
i۔گؤدان ii۔ایک چادر میلی سی
iii۔ ٹیڑھی لکیر iv۔ لندن کی رات
23۔ رات محفل میں تیری ہم بھی کھڑے تھے چپ کے
جیسے تصویر لگا دے کوئی دیوار کے ساتھ۔
یہ شعر کس کا ہے؟
i۔غالب ii۔ میر iii۔ فانی iv۔ مؤن
24. قصیدہ کے اجزاؑ کی نشان دہی کیجیئے
i۔ تشبیب ۔ مدح ۔ گریز ۔ دعا ii۔ تشبیب ۔ گریز ۔ دعا ۔ مدح
iii۔ تشبیب ۔ گریز ۔ مدح ۔ دعا iv۔ دعا ۔ تشبیب ۔ مدح ۔ گریز
25۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پیغام اور شاعری میں کوئی بیر ہےشرط یہ ہے کہ پیغام شعری تجربہ بن جائے۔
یہ قول کن کا ہے؟
i۔ شمس الرحمان فاروقی ii۔ کلیم الدین احمد
iii۔آل احمد سرور iv۔شبلی نعمانی
26۔ شعر نو کس کی تصنیف ہے؟
i۔محمد حسن ii ۔احتشام حسین
iii۔کلیم الدین احمد .iv شمس الرحمان فاروقی
27 ۔’’ ادب سیاسی ،مذہبی، اور اخلاقی موضوعات سے مدد لیتا ہے،لیتا رہےگا، مگر یہ مذہب کا خادم ہےنہ سیاست کا نقیب نہ اخلاق کا نائب، ادب ہر جائی ہےاور ادب کا ہر جائی پن ہی اس کی دولت ہے، یہ معلومات نہیں تاثرات عطا کرتا ہے،یہ علم نہیں عرفان دیتا ہے، یہ نظریہ نہیں نظر بخشتا ہے‘‘
i۔ محمد حسن ii۔آل احمد سرور
iii۔ کلیم الدین احمد iv۔شبلی نعمانی
28 ۔ ’’فانی ؔیاسیت کے امام ہیں ‘‘ یہ قول کس کا ہے؟
i ۔رشید احمد صدیقی ؔ ii ۔کلیم الدین احمد
iii۔ احتشام حسین iv۔ آل احمد سرور
29۔ کس فنکشن نگارکے یہاں جیمس جوائس اورجینا ولف کا اثر واضح طور پر نظر آتا ہے؟
i۔حیات اللہ انصاری ii۔ عصمت چغتائی
iii۔ خواجہ احمد عباس iv۔ قرۃ العین حیدر
30۔ انشااللہ خا ں انشا کا تعلق کس دبستان شاعر ی سے ہے؟
i۔دبستان دہلی ii۔دبستان لکھنؤ
iii۔دبستان عظیم آباد iv۔دبستان رام پور
31۔ ’’سلیم کےعشق کا راز طشت ازبام ہوچکا ہے‘‘یہ جملہ ’’انارکلی‘‘ کے باب سوم کے کس منظر کی ابتدأ ہے؟
i.منظر اول ii.منظر دوم
iii.منظر سوم iv. منظر چہارم
32.بار بار اس کے درپہ جاتا ہوں حالت اضطراب کی سی ہے؟
اس میں کون سا لفظ مشبہ بہ ہے؟
i.حالت ii.اضطراب
iii. سی iv. بیقراری
33. عشق کے مضراب سے نغمئہ تار حیات
عشق سے نور حیات عشق سے نارحیات
یہ شعر اقبال کے کس نظم سے ہے؟
i. عقل و دل ii.مسجد قرطبہ
iii. حسن و عشق iv.عشق و موت
34.دیکھ سکتا نہیں میں گل کوں ہر ایک خار کے ساتھ
سراج اورنگ آبادی کے اس مصرعہ اولی کے مصرعہ ثانی کی نشاندہی کیجیئے۔
i. اپنے ہمراہ رقیبوں کو نہ لا ،ہائے نہ لا
ii.مرغ بسمل سا لہو بیچ رُلا ہائے رُلا
iii.نہیں تو ایک پل میں میرا جان چلا ہئے چلا۔
iv.دل میر کیوں نہ پکارےکہ جلا ہائےجلا۔
35.سبیل ہدایت کس کا مجموعہ ہے؟
i.میر تقی میر ii. مرزا مظہر جان جاناں
iii.محمد رفیع سوداؔ iv.خواجہ بندہ نواز گیسودراز
36.’’فیض کسی نظریہ کا شاعر نہیں احساسات کا شاعر ہے‘‘کس کاقول ہے؟
i.آل احمد سرور ii. سجاد ظہیر
iii.ن۔ م راشد iv.کلیم الدین احمد
37.سر سید کی سائنٹفک سوسائٹی کا قیام کہاں عمل میں آیا؟
i.بجنور ii. علی گڑھ
iii.مرادآباد iv غازی پور
38.چترسین کس مثنوی کا کردار ہے؟
i. زہر عشق ii. خواب و خیال
iii. گلزار نسیم .iv دریائے عشق
39.پروفیسر محمد حسن تنقید کےکس دبستان سے متعلق تھے؟
i. جمالیاتی تنقید ii. مارکسی تنقید
iii.تاثراتی تنقید iv. مشرقی تنقید
40.مرزا سلامت علی دبیر کہاں پیدا ہوئے؟
i. لکھنو ii. دہلی
iii. آگرہ iv فیض آباد
41۔کون سی تحریک مصالحانہ تحریک تھی؟
i. ترقی پسند تحریک ii. جدید تحریک
iii. رومانوی تحریک iv. سرسید تحریک
42.لائی حیات آئی قضا لے چلی چلے۔ اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے
یہ کس کا شعر ہے؟
i.خواجہ میر درد ii. میر تقی میرؔ
iii.ذوق iv مؤمن
43.میرانیس کس شہر میں پیدا ہوئے؟
i.دہلی ii فیض آباد
iii. لکھنو iv.امروہہ
44.یہ اقتباس مضامین رشید کے کس انشائہ سے مأخوذ ہے؟
’’ دولت کا مغالطہ عجیب و غریب ہے، دولت مند اپنے آپ کو سب سے زیادہ طاقت ور،عقل مند،قومپرست،طُرفہ یہ کہ سب سے زیادہمعقول بھی سمجھتا ہے۔ کبھی بحثیت مجموعی کھبی علیحدہ علیحدہ‘‘
i. پاسبان iiارہر کا کھیت
iii. مغالطہ iv کاروں پیداش
45.سودا کے اس شعر کو مصرعہ ثانی سے مکمل کیجیئے۔
یہ رنجش میں ہم کو ہے بے اختیاری
i. تجھے تیری قسم کھا کر دیکھتے ہیں۔
ii.جو نامہ اسے کر رقم دیکھتے ہیں
iii. جو کچھ دوست اپنے سے ہم دیکھتے ہیں۔
iv. ہم اپنا ہی دم اور قدم دیکھتے ہیں۔
46.اجتماعی لا شعور کا نظریہ کس نے پیش کیا؟
i.فرائڈ ii. ایڈلر
iii.ژونگ(یونگ) iv.شبیہ الحسن
47.رجب علی بیگ سرور کا مدفن کہاں ہے؟
i. بنارس ii. لکھنؤ
iii.کان پور iv. فیض آباد
48.شعرأ اردو کے تذکرہ کس کی تحقیقی کتاب ہے؟
i. قاضی عبد الودود ii. حافظ محمد شیرانی
iii.حنیف احمد نقوی iv. رشید حسن خان
49.’’باغ و بہار‘‘زرد بیل پر سوارہو کر آنے والے نوجوان کی عمر کتنی بتائی گئی ہے؟
i. چودہ تا پندرہ ii. پندرہ تا سولہ
iii.اٹھارہ تا بیس iv انیس تا تیس
50.’’تنقیدی حاشیے‘‘یہ کس مضامین کا مجموعہ ہے؟
i. احتشام حسین ii. آل احمد سرور
iii. مجوں گورکھپوری iv محمد حسن
تمام شدہ
ٓآخری تمنا ( عمار بن یاسرؓ کی)
ajkiurduduniya.blogspot.com
مئی 21, 2019
0
Comments
مئی 21, 2019
0
Comments
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عمارہ بن زیاد بن مسکن ؓ کی آخری تمنا
جنگ اُحد کا واقعہ :۔ رسول رحمتؐ ابوالکلا م آزاد صحفہ ۳۰۹
تمنا تھی اگر دل میں تو یہ تھی آخری میری
تیرے قدموں پہ سر ہوتا نکلتی روح پھر میری
تمنا تھی بوقت نزع بھی دیدار ہو جاتا
سکون دل عطا ہوتا وصال یار ہو جاتا
خدا کا فضل شامل ہے تمنا میری بر آئی
میرے ہادیؐ میری رہبرؐ تیری صورت نظر آیئ
خدا کا فضل شامل ہے کہ تو ہے سامنے آیا
مگرجزبات دل اپنا میں ظاہر کر نہیں پاتا
تیرے دیدار کی خوشیاں زباں کہنے سے قاصر ہیں
فقط یہ جان آقا تیرے قدموں پہ حاضر ہے۔
نوٹ( یہ نظم جو میں اس صفحہ کی زینت بنائی ہے ،میرے ابا حضور جناب شیخ خورشید علی خاطیؔ کی ہے جو ریٹایرڈ پرنسپل ہیں ، مطالع کے کافی شوقین شعر و شاعری سے دلچسپی رکھتے ہیں ،ان کے پاس ایک بڑی ذاتی لائبریری ہے جس میں تقریبا بیس ہزار سے زائد کتب ہیں ۔ ۳۴ مختلف تفاسیر انکی کتب خانہ میں موجود ہیں، انکی مضامین ماہنامہ معارف اعظم گڈھ کے صفحات پر شائع ہو چکی ہے۔)
فکر - معاد
ajkiurduduniya.blogspot.com
مئی 21, 2019
0
Comments
مئی 21, 2019
0
Comments
ajkiurduduniya.blogspot.com
آج کی اردو دنیا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
فکر معاد
اللہ ہی کی رحمتیں پائے ہوئے ہیں ہم
طاعت میں اپنے سر کو جھکائے ہوئے ہیں ہم۔
ارض و سماں نہ بار امانت اٹھا سکے
بن کر ظلوم و جہول اٹھائے ہوئے ہیں ہم۔
فکر معاد ہی تو کلید حیات ہے
احساس بندگی کا جگائے ہوئے ہیں ہم۔
پہچانتے ہیں نفس امارہ کو اپنے خوب
لوامہ کو بھی دوست بنائے ہوئے ہیں ہم۔
خود منعموں کی راہ پر چلنے کے واسطے
ارمان اپنے دل میں سجائے ہوئے ہیں ہم۔
کہنا نہ مانیں ان کا جو غافل خدا سے ہیں
خود اپنے دل کو ان سے بچائے ہوئے ہیں ہم۔
افکار و گفتار و کردار پر نظر
ہر آن میرے دوست جمائے ہوئے ہیں ہم۔
پرشش اعمال تو ہوگی ہی حشر میں
نیکی کا تحفہ ساتھ میں لائے ہوئے ہیں ہم۔
جنت ملے گی فضل سے اللہ کے مجھ کو (انشا ؑ اللہ)
خاطی ؔ خدا سے آس لگائے ہوئے ہیں ہم۔
شیخ خورشیدعلی خاطی ؔ نرائن پوری
منیہاری ،کٹیہار، بہار
موبائل نمبر:۔ ۰۰۹۱۸۵۷۹۰۱۷۸۳۲
آج کی اردو دنیا
