موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
﴿كَيْفَ تحْمي نفْسَكَ مِنْ فَيْروُس كُورُوناَ﴾
ajkiurduduniya.blogspot.com
اپریل 10, 2020
0
Comments
اپریل 10, 2020
0
Comments
﴿كَيْفَ تحْمي نفْسَكَ مِنْ فَيْروُس كُورُوناَ﴾
۞الوِقَايَةُ خَيْرٌ مِنَ العِلاجِ ۞اتّبِعْ هَذِه الممُمَارَساتِ الجَيِّدَة
Ãنَظِّفْي يَدكِ / اغْسِلي يَدكِ بِاسْتِمْرارٍ بِالْمَاءِو الصّابُو نِ
لِمُدَّةِ عِشْرِين
ثَانِِيَة عَلَى الأَقلِّ
?
اغْسِلي يَدكِ:
l بَعْدَ السُّعاَلِ أَوْ العَطْسِ.
l عِنْدَ رِعَايَةِ المَرْضى.
l قَبْلَ وَ أَثْناء و بعْدَ إِ عْدَادِ الطَّعاَمِ.
l قَبْلَ الأكْلِ.
l بَعْدَ اسْتِخْدامِ المِرْحاَضِ.
lعِنْدَماَ تَكُونُ الأيْدِي مُتَّسِخَةً
lبَعْدَ التَّعَامُلِ مَعَ الحَيْوَانَاتِ.
{تَجَنَّبي الاقْتِرَابَ مِنْ الأشْخَاصِ
المُصَابِينَ بِالحُمَّى و السُّعَالِ}
lالْزمي بَيْت
ابْقي بالمَنْزِلِ.
l لا تُصَافِحي أَحَداً عِنْدَ التَّحِيَّةِ.
lاحْرِصْ عَلى تَهْوِيَةِ المَكَانِ
جَيِّداً.
l لَا لِتَبَادُلِ الأَغْرَاضِ الشَّخْصِيَّةِ مِثْلَ الأَكْواَبِ
وَ المَنَاشِفِ.
lتَجَنَّبي مُلاَمَسَةَالعَيْنَيْنِ و الفَمِ وَ الأَنْفِ بِيَدٍغَيْرَ
مَغْسوُلَةٍ وَ غَيْرَ نَظِيفَةٍ
lتَنْظِيفُ وَ تَعقِيمُ المَكانِ و الأَسْطُحِ بِمُطَهِّرٍ، و كذَالكَ الحَمَّامَاتِ
وَالأَرْضِيَاتِ وَ المَنَاضِدِ و
الكَرَاسِي وَ الأَلْعَابِ وَ مَقَابِضِ الأَبْوَابِ و النَوَافِذِ.
l تَجَنَّبي تََنَاوُلَ المُنْتَجَاتِ
الحَيَوَانِيَّةِ، وَ كَذَالكَ تَجَنَّبي شُرْبَ الحَلِيْبِ غَيْرَ المُغْلِيِّ
أَوْ غَيْرِ المُبَسْتَرِ.
lتَوا صَلي مَعَ أَقْرَبِ خَدَمَاتِ رِعَايَةٍ صِحِّيَّةٍ إِذَا كُنْتَ
تُعَانِي مِنْ حُمَّى يصْحَبُها سُعَالٌ أَوْ صُعُوبَةٌ في التَّنَفُّسِ.
l تَجَنَّبي التَّعامُلَ المُبَاشِرَ دُونَ
وِقَايَةٍ مَعَ الحَيْوَانَاتِ وَ الأَسْطُحَ الَّتِي تُلَامِسُها الحَيْوَانَاتُ.
سَمِّ اللهَ قَبْلَ كَلِّ شيْءٍ. { أَي قُلْ بِسْمِ اللهِ قَبِلَ الأَكْلِ و قَبْل غَسْلَ اليَديْنِ وَقَبْلَ
الشُرْبِ.............
كَرِّرْ
هذَا الدُعاءَ ثَلاثاً في الصَّبَاحِ وَ المَسَاءِ
{ بِسْمِ اللهِ الَّذَي لَا
يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شيْءٌ في الأَرْضِ وَ لاَ في السَّمَاءِ وَ هُوَ السَّمِيعُ العَملِيمُ}
لَنْ يَضُّرُكَ شَيْءٌ إِنْ شَاءَ اللّهُ كَماَ قَالَ رَسُولُ اللهُ
عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ.
{ نُقلَ من عربك بلوم}
¯¯¯¯¯¯¯¯¯¯¯¯¯¯
نماز کو کیسے بہتر بنایئں !!!
ajkiurduduniya.blogspot.com
اپریل 08, 2020
0
Comments
اپریل 08, 2020
0
Comments
نماز کیسےبہتر بنائیں؟
عبدالجبارفلاحیؔ
نماز دین کی بنیاد ہے۔ نماز کی اہمیت بہت سی قرآنی آیاتیں
اور احادیث میں بیان کی گئی ہے۔ ایک روایت عبادہ بن صامت انصاری ؓ سے ملتی ہے۔
فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ پانچ
نمازیں ہیں جن کواللہ نے اپنے بندوں پر فرض کیا ہے۔ جس نے ان کے لئے اچھی طرح وضو
کیا اور اس کا حق ادا کیا ، اور جس نے ان
کے لئے رکوع و سجود کئے اور خشوع کے لحاظ سے ان کو مکمل کیا، تو اس کے لئے اللہ کی
طرف سے یہ وعدہ ہے کہ وہ اس کو بخش دے گا۔ اور جو ایسا نہ کرے اس کی طرف سے اللہ
کے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ اگر وہ چاہے گا تو اسے بخش دے اور چاہے گا تو اسے
عذاب دے گا۔ (سنن ابو داود)
ایک طرف تو مثبت بات یہ
ہے کہ جس نے اس کے لئے اچھی طرح وضو کیا ۔
رکوع ، سجود اور خشوع کے ساتھ ان
نمازوں کو وقت پر ادا کیا تو اس کااللہ تعالی نے ذمہ لیا ہے کہ اس کو بخش دے۔ نمازوں کے ساتھ اتنا بڑا وعدہ کیوں ہے ؟ اس کو
سمجھنے کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ دین میں نماز کا کیا مقام ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مختلف ارشادات میں فرمایا کہ
نماز دین کا ستون ہے۔’’من اقامھا اقام الدین
ومن ھدمھا ھدم الدین‘‘
نماز ہی مسلمان اور کافر ، اور مسلمان اور منافق کے درمیان فرق کرنے والی ہے۔ عہد رسول ﷺ میں اس بات کا تصور بھی نہیں تھا کہ
کوئی آدمی مسلمان ہو اور وہ نماز نہ پڑھے یا مسجد میں حاضر نہ ہو ۔ ایک صحابی کا
قول ہےکہ اگر کوئی شخص عشاء اور فجر کی نماز سے غیر حاضر ہوتا تو اہم اس کے بارے میں بد گمان ہوجایا کرتے تھے
کہ وہ مسلمان رہا یا نہیں !
نماز اللہ کے ساتھ
محبت اور شکر کا اظہار ہے۔ آپ سورہ فاتحہ الحمد للہ سے شروع کرتے ہیں ۔ساری تعریف
اور شکر اللہ کے لئے ہے۔ نماز کے دوران اسکی تسبیح کرتے ہیں ۔ اسکی بڑائی اور تعریف بیان کرتے ہیں ۔ نماز میں ہماری پوری
شخصیت ، پورا وجود اللہ تعالی کی بندگی میں مصروف ہوجاتا ہے۔ جسم کی سار ی ادائیں
بندگی اور غلامی ہوتی ہیں ۔ غلاموں کی طرح ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں ۔ احساس ہوتا
ہے کہ بندگی کا حق ادا نہیں ہوا تو اس کے سامنے جھک جاتے ہیں۔ پھر محسوس ہوتا ہے
کہ اس کی بندگی کے لحاظ سے ہماری پستی مکمل نہیں ہوئی تو سر اور پیشانی کو اس کے
سامنے مٹی پر ٹیک دیتے ہیں۔ نماز میں زبان کا ہر لفظ اللہ کی بندگی کا اظہار کرتا
ہے۔ ’’و اقم الصلاۃ لذکری ( طہ ۔۲۰ ) میرے ذکر کے لئے نماز قائم کرو‘‘ارشاد باری
تعالی ہے’’ان الصلاۃ تنھی عن الفحشا ء والمنکر
ولذکر اللہ اکبر (العنکبوت
۴۵ ) یقینا نماز فحش اور برے کاموں سے روکتی ہے اور اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ بڑی چیز ہے ‘‘
پاکزگی اور طہارت :
نماز کے لئے پہلی شرط وضو ہے۔ وضو سے نمازی اپنے جسم کو پاک
اور صاف کرتا ہے۔ وضو کرتے ہوئے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ میں اللہ کے دربار میں
جارہا ہوں اور دربار الہی میں جانے کے لئے
کس کیفیت میں ہونا چاہئے ۔ جسم بھی پاک ہو ، کپڑے بھی صاف ہو، اعضاء وضو اس اہتمام
سے دھوئیں کہ کوئی جگہ خشک نہ رہ جائے۔ جہاں وضو ظاہری آداب و شرائط کی پابندی کے ساتھ
ہو وہاں گناہوں کا احساس ان سے استغفار
اور توبہ بھی ہو ’’ اللہم اجعلنی من التوابین
و اجعلنی من المتطھرین ‘‘اچھے لباس بھی زیب تن ہو اور اس کے اندر یہ احساس ہو
کہ جہاں جارہا ہوں اس کے شایانِ شان باطن
کے ساتھ ظاہربھی ٹھیک ٹھاک ہو۔
وقت کی پابندی:
نمازوں کو متعینہ اوقات میں ادا کی جائے جیسا کہ نبیؐ کا فرمان ہے ’’ وصلاھن لوقتھن ‘‘ اس نے نمازوں کو ان کے وقت سے ادا کیا۔ قرآن میں اس کی
تاکید فرمائی ہے۔ ’’ان الصلٰوۃ کانت علی
المؤمنین کتٰبا موقوتا‘‘(النساء ۱۰۳) بے شک نماز درحقیقت ایسا فرض ہے جو پابندی
وقت کے ساتھ اہل ایمان پر لازم کیا گیا ہے۔ پانچوں نماز وں کے اوقات مقرر ہیں ۔ ان
نمازوں کے اوقات کے دو، سرے ہیں جن کی رسول اللہؐ نے تعلیم دی ہے۔ نماز کے پابندی
وقت کے بہت سارے فوائد ہیں ۔ زندگی منظبط اور مرتب ہوجاتی ہے۔ ہرکام کو وقت پر
کرنے سے پوری معاشرت، معیشت، سیاست
غرض زندگی کے ہر شعبہ ٹھیک وقت پر
متحرک رہتا ہے۔
خشوع اختیار کرنا:
ہم نماز میں رکوع و
سجدہ کرتے ہیں۔ اپنی پیٹھ جھکاتے ہیں رکوع ہوجاتاہے۔ پیشانی اللہ کے سامنے ٹیکتے
ہیں سجدہ ہوجاتا ہے۔ اللہ کے رسول ؐ نے فرمایا ’’ اتم رکوعھن و خشوعھن ‘‘
جس نے ان نمازوں کو رکوع و خشوع کے لحاظ سے پورا کرنے کی کوشش کی۔ نماز کی اصل روح یہی ہے کہ آدمی پوری طرح پست
ہوجائے۔ نماز اللہ سے ملاقات ہے۔ بارگاہ الہی میں حاضری
ہے۔ موت کے بعد جو بڑی حاضری ہونے والی ہے، اس سے پہلے یہ حاضری ہے۔ پانچ وقت اللہ
نے اپنے خدمت میں بلایا ہے۔ وہ رب العالمین ہے ، رب کائنات ہے۔ جب چاہے ہم ہاتھ
باندھ کر کھڑے ہوجائیں ہمارا استقبال کے لئے موجود ہے۔ بات چیت کے لئے تیار ہے۔ جو
مانگیں دینے کو تیار ہے۔ اس کے لئے دن میں
پانچ وقت میسر ہیں اس کے علاوہ جب چاہیں اللہ کا دربار کھلا ہے۔
اللہ تعالی مجھے اور آپ اس پر عمل کی توفیق دے ۔آمین یا
رب العالمین
University Grants Commission NET bureau syllabus paper 2nd Urdu
ajkiurduduniya.blogspot.com
اپریل 02, 2020
0
Comments
اپریل 02, 2020
0
Comments
University Grants Commission NET bureau syllabus paper 2nd Urdu
Subject Urdu code no: 28
Unit – 1
تاریخ زبان اردوتاریخ زبان اردو۔
۱۔ ہند آ ریائی کی مختصر تاریخ
۲۔
پراکرت اپ بھرنش
۳۔ کھڑی بولی کے اوصاف
۴۔ اردو کی ابتدا کے بارے میں مختلف نظر یات
(محمد حسین آزاد، محمود شیرانی، نصیر الدین ہاشمی، مسعود
حسین خان، سید سلیمان ندوی، شوکت سبزواری)
۵۔ اردو کا ابتدائی زمانہ
۶۔ اردو ساخت کے بنیادی عناصر
۷۔ دکنی اردو کی لسانی خصوصیات
( سب رس، قطب مشتری، قلی قطب شاہ، ولی، سراج اورنگ آبادی)
۸۔ اردو اور اسکی اہم بولیاں (Dialects)
۹۔ اردو کی لسانی انفرادیت
۱۰۔ اردو صوتیات /فونیمیات
۱۱۔ اردو مارفیمات
۱۲۔ اردو نحویات
۱۳۔ اردو معنیات
٭٭٭
٭٭٭
Unit -2
اردو کی شعری اصناف
۱۔قصیدہ
۲۔قصیدہ
کا فن اور ارتقا
اردو کے اہم قصیدہ
گو اور اور ان کے قصائد
مرزا محمد
رفیع سوداؔ : ہوا
جب کفر ثابت ہے وہ تمغائے مسلمانی ، تضحیک
روزگار
شیخ محمد
ابراہیم ذوقؔ : زہے نشاط اگر کیجئے اسے تحریر ، ہیں مری آنکھ میں اشکوں کے تماشہ گوہر
مثنوی:
مثنوی کا فن اور ارتقا
اردو کے اہم مثنوی
نگار اور انکی مثنویاں
نطامی بیدری: کدم راؤ پدم راؤ
ملا وجہی: قطب
مشتری
ابن نشاطی: پھول
بن
افضل جھنجھانوی: بکٹ
کہانی
میر حسن: سحر
البیان
دیا شنکر نسیم: گلزارنسیم
مرثیہ
مرثیے کا فناوراس کا ارتقا
اردو کے ہم مرثیے نگار اور انکے مرثیے
مرزا ببر علی انیس: نمک
خواں تکلم ہے فصاحت میری
مرزا سلامت علی دبیر: ضیغم
ڈکارتا ہوا نکلا کچھارے سے
مرزا غالب: مرثیئہ
عارف
جمیل مظہری: جنبش
سے میرے خامہئہ افسوں طراز کی
٭٭٭
٭٭٭
Unit -3
اردو غزل
غزل کا فن اور ارتقا
اردو کے اہم غزل گو شعرا اور انکی شاعری
ولی: ’’کلیات ولی
‘‘ (ردیف الف ، ب اور ی/ے کی ابتدائی پانچ
پانچ غزلیں)
میر: ’’انتخاب
میر‘‘ از مولوی عبد الحق (ابتدائی بیس
غزلیں)
غالب: ’’دیوان
غالب‘‘ مطبوعہ غالب انسٹی ٹیوٹ ( ردیف الف، ر، ن اور ی/ے کی ابتدائی پانچ پانچ
غزلیں)
مومن: ’’دیوان مومن ‘‘ (ردیف
الف اور ے کی ابتدائی پانچ پانچ غزلیں)
شاد عظیم آبادی: ’’کلیات
شاد، بہار اردو اکادمی، پٹنہ(ردیف الف ، ب
اور ی/ے کی ابتدائی پانچ پانچ غزلیں)
حسرت موہانی: ’’کلیات
حسرت‘‘ (ردیف الف ، م اور ی/ے کی ابتدائی
پانچ پانچ غزلیں)
فانی بدایونی: ’’کلام
فانی‘‘ ناشر مشورہ بک ڈپو، گاندھی نگر، دہلی( ابتدائی دس غزلیں)
جگر مرادآبادی: ’’آتش
گل‘‘ ( کی ابتدائی دس غزلیں)
اصغر گونڈوی : ’’
نشاط روح‘‘ ( کی ابتدائی دس غزلیں)
یگانہ چنگیزی: ’’
آیات وجدانی‘‘ ( کی ابتدائی دس غزلیں)
۳۔ افسانے کا فن اور اس کا آغاز و ارتقا
فراق گورکھ پوری: ’’
گل نغمہ‘‘ (کی ابتدائی دس غزلیں)
مجروح سلطان پوری: ’’غزل‘‘ ( کی ابتدائی پانچ غزلیں)
کلیم عاجز: ’’
وہ جو شاعری کا سبب ہوا‘‘ ( کی ابتدائی پانچ غزلیں)
شہر یار: ’’
اسم اعظم ‘‘ ( کی ابتدائی پانچ غزلیں)
عرفان صدیقی: ’’ عشق
نامہ ‘‘ ( کی ابتدائی پانچ غزلیں)
٭٭٭
٭٭٭
Unit -4
اردو نظم
۱۔ نظم کی صنفی شناخت
۲۔ اردو میں نظم
نگاری کا آغاز و ارتقا
۳۔ اردو کے اہم نظم نگار اور انکی نظمیں:
نظیر اکبر
آبادی: مفلسی، آدمی نامہ،
بنجارہ نامہ
محمد حسین
آزاد: شب قدر، صبحِ امید
الطاف حسین
حالی: نشاطِ امید، برکھا رت،
مناجاتِ بیوہ
اسمعیٰل
میرٹھی: خدا کی صنعت، آثارِ سلف
اکبر الہ
آبادی: فرضی لطیفہ، برق کلیسا، دربار دہلی
برج نارائن
چکبست: رامائن کا آخری سین، خاک ہند
،حب وطن
علامہ
اقبال : لالہ صحرائی، شعاع
امید، ساقی نامہ، ذوق و شوق، لینن خدا کے حضور میں
جوش ملیح
آبادی: کسان، جنگل کی شہزادی،
شکست زنداں کا خواب
میرا جی: کلرک کا نغمہ محبت، جاتری،
سمندر کا بلاوا
فیض احمد
فیض: تنہائی، صبح آزادی، مجھ
سے پہلی سی محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اختر الایمان: ایک لڑکا ، پکڈنڈی، باز آمد
مخدوم
محی الدین: چاند تاروں کا بن، حویلی، انقلاب
ن م راشد: حسن کوزہ گر ( مکمل)
ساحر لدھیانوی: چکلے، تاج محل ، گریز
شفیق فاطمہ شعریٰ: بازیابی، باز گشت
٭٭٭
Unit -5
اردو داستان اور کارنامے
۱۔ داستان کا
فن اور روایت
۲۔ اردو کے اہم
داستان گو اور دستانیں
ملا
وجہی: سب رس
فضل
خان فضلی: کربل کتھا
انشا
اللہ خان انشا: رانی کیتکی کی
کہانی
میر
امن: باغ و
بہار
رجب
علی بیگ سرور: فسانہ عجائب
میر
محمد تقی خیال: بوستان خیال
۳۔ ڈرامے کا فن
اور اس کا آغاز وا رتقا
۴۔ اردو کے اہم
ڈرامہ نگار اور انکے ڈرامے
امانت
لکھنوی: اندر سبھا
آغا
حشر کاشمیری: یہودی کی لڑکی
امتیاز
علی تاج: انار کلی
حبیب
تنویر: آگرہ بازار
محمد
حسن: ضحاک
٭٭٭
٭٭٭
Unit
-6
ناول اور افسانہ
۱۔ ناول کا فن
اور اس کا آغاز وا رتقا
۲۔ اردو کے
اہم ناول نگار اور انکے ناول
پنڈت
رتن ناتھ سرشار: فسانہ آزاد
ڈپٹی
نذیر احمد: توبۃ النصوح
عبد
الحلیم شرر: فردوس
بریں
مرزا
ہادی رسوا: امراؤ جاں
ادا
پریم
چند: گئو دان
عصمت
چغتائی: ٹیڑھی لکیر
راجیندر
سنگھ بیدی: ایک چادر
میلی سی
قرۃ
العین حیدر: آگ کا دریا
شوکت
صدیقی: خدا کی بستی
عبد
اللہ حسین: اداس
نسلیں
انتظار
حسین: بستی
الیاس احمد گدی: فائر ایریا ۳۔ افسانے کا فن اور اس کا آغاز و ارتقا
۴۔ اردو کے اہم افسانہ نگار اور انکے افسانے
پریم
چند : واردات ( افسانوی مجموعہ)
سعادت
حسن منٹو: ٹھنڈا گوشت ( افسانوی مجموعہ)
کرشن
چندر: ہم وحشی ہیں ( افسانوی مجموعہ)
راجیندر
سنگھ بیدی: اپنے دکھ مجھے دے دو (
افسانوی مجموعہ)
عصمت چغتائی: چوٹیں ( افسانوی مجموعہ)
عصمت چغتائی: چوٹیں ( افسانوی مجموعہ)
خواجہ
احمد عباس: ایک لڑکی ( افسانوی
مجموعہ)
قرۃ
العین حیدر: روشنی کی رفتار (
افسانوی مجموعہ)
سہیل
عظیم آبادی: الاؤ ( افسانوی مجموعہ)
جیلانی
بانو: راستہ بند ہے (
افسانوی مجموعہ)
سریندر
پرکاش: بجوکا ( افسانوی مجموعہ)
غیاث
احمد گدی: بابا لوگ ( افسانوی
مجموعہ)
اقبال
مجید: تماشہ گھر (
افسانوی مجموعہ)
٭٭٭
Unit-7
تنقید و تحقیق
۱۔ تنقید کی تعریف اور اسکی اہمیت
۲۔ تذکروں کی تنقیدی اہمیت
۳۔ مشرقی تصور تنقید
عربی شعریات: سلام
العجمی ، ابن قتیبہ ، قدامہ ابن جعفر ،ابن رشیق ، ابن خلدون ،عبد القاہر جرجانی
فارسی شعریات: امیر کیکاؤس، ابن سکندر ،ابن قابوس
،رشید الدین وطواط ، شمس قیس رازی ، عروضی سمر قندی
سنسکرت شعریات: بھرت منی، ابھینو گپت، آنند
وردھن، اچاریہ شنکک
۴۔ مغربی تصور نقد: افلاطون ، ارسطو ،
لان جائنس ، آئی اے رچرڈس ، میتھو آرنلڈ،
ایس ایلٹ
۵۔ دبستان تنقید: تاثراتی ،
مارکسی، جمالیاتی، نفسیاتی، سائنٹفک ،
متنی ،ہیئتی، اسلوبیاتی
۶۔ اردو کے اہم
ناقدین: محمد
حسن آزاد ، حالی ، امداد امام اثر ، شبلی، احتشام حسین ،کلیم الدین احمد، آل احمد
سرور، محمد حسن، شمس الرحمن فاروقی،
گوپی چندنارنگ، شکیل الرحمن ، وزیر آغا،مجنون گورکھپوری، شبیہ الحسن
۷۔ تحقیق کی اہمیت
۸۔ تحقیق اور
تنقیدکاباہمی رشتہ
۹۔ اصول تحقیق
اور طریقہ کار
۱۰۔ اردو کے اہم
محقیقین:
محی
الدین قادری زور، قاضی عبدالودود، مولوی عبدالحق، امتیازعلی عرشی، رشیدحسن خاں،
گیان چندجین، جمیل جالبی
٭٭٭
Unit- 8
غیر افسانوی نثر
۱۔ سوانح
اور خودنوشت سوانح نگاری کا فن اور اس کا آغاز وارتقا
۲۔ اردوکے اہم سوانح نگار اور ان کے سوانح
الطاف
حسین حالی: حیات جاوید
علامہ
شبلی نعمانی: الفاروق
۳۔ اردو کے اہم
خودنوشت سوانح نگار:
اختر
الایمان: اس
آباد خرابے میں
آل
احمد سرور: خواب
باقی ہیں
مسعود
حسین خان: ورود مسعود
۴۔ اردو میں
مکتوب نگاری کا فن اوراس کا آغاز وارتقا
۵۔ اردو کے اہم
مکتوب نگار:
مرزاغالب:
اردوئے معلیٰ
مولانا
ابوالکلام آزاد: غبار
خاطر
۶۔ اردومیں
مضمون نگاری: آغاز وارتقا
۷۔ اردو کے اہم
مضمون نگار: سر سید
احمد خاں: مضامین سر سید
۸۔ اردو میں
انشائیہ نگار کافن اور اس کاآغازوارتقا
۹۔ اردو کے اہم
انشائیہ نگاراوران کےانشائیے:
سجاد
حیدر یلدرم: مجھے میرے
دوستوں سے بچاو
کنہیا
لال کپور: غالب
جدید شعراکی محفل میں، چینی شاعری
رشید
احمد صدیقی: چار پائی
، وکیل صاحب
پطرس
بخاری: لاہور کا
جغرافیہ، سائیکل کی سواری
احمد
جمال پاشا: کپور
کا فن، شامت اعمال
مشتاق
احمد یوسفی: جنون
لطیفہ، گھرمیں آنامرغیوں کا
۱۰۔ اردو میں
خاکہ نگاری کا فن اور اس کا آغاز وارتقا
۱۱۔ اردو کے اہم
خاکہ نگار اور ان کے خاکے
مولوی
عبدالحق: نام دیوی
مالی
رشید
احمد صدیقی: کندن
فرحت
اللہ بیگ: نذیر احمد
کی کہانی: کچھ ان کی کچھ میری زبانی
۱۲۔ اردو میں سفر
نامہ کا آغاز وارتقا
۱۳۔ اردوکے اہم
سفرنامہ نگار اور ان کے سفرنامے:
سر
سید احمد خاں: مسافران
لندن
شبلی
نعمانی: سفرنامہ
روم ومصروشام
ابن
انشائی: ابن
بطوطہ کے تعاقب میں
مجتبیٰ
حسین: جاپان چلو
جاپان چلو
٭٭٭
Unit- 9
اردو کے ادبی دبستان، ادارے اور تحریکات ورجحان
۱۔ دبستان دہلی
۲۔ دبستان لکھنو
۳۔ فورٹ ولیم
کالج
۴۔ دلی کالج
۵۔ دارالترجمہ
عثمانیہ
۶۔ اردو میں
اصلاح زبان کی روایت
۷۔ اردو میں
ایہام گوئی
۸۔ اردو ادب
میںرومانی تحریک
۹۔ علی گڑھ
تحریک
۱۰۔ ترقی پسند
ادبی تحریک
۱۱۔ حلقہ ارباب
ذوق
۱۲۔ جدیدیت
۱۳۔ مابعد جدیدیت
٭٭٭
Unit-10
اردو کی دیگرشعری اورنثری اصناف اور ہئیتیں
رباعی،
قطعہ، شہرآشوب، ریختی، واسوخت، تضمین، مستزاد، مثلث ، مربع، مخمس، مسدس، مثمط،
مثمن، گیت، چہاربیت، ہائکو، ترائلے، ثلاثی، تبصرہ، رپورتاژ، پیروڈی
ترجمہ اور ذرائع ابلاغ:
ترجمہ: فن
اور روایت
ریوڈیو
فیچر، اداریہ نگاری، کالم نگاری، منظرنامہ (اسکرپٹ رائٹنگ) کمنٹری
٭٭٭
