موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
solved urdu paper 2 july 2018
ajkiurduduniya.blogspot.com
جون 21, 2019
0
Comments
جون 21, 2019
0
Comments
بسم اللہ الرحمن الرحیم
( آج کی پیش کش ( اردو ۲،حل شدہ پرچہ جولائی ۲۰۱۸)
۱۔ ’’ در شرح گوید ‘‘ کا عنوان کس مثنوی میں قائم کیا ہے؟
(۱) سیف الملوک بدیع الجمال (۲) گلشن عشق (۳)
قطب مشتری (۴) خواب وخیال
۲۔ ’’ٹیری لین کی پتلون ‘‘ کس کا افسانہ ہے؟
(۱) سعادت
حسین منٹو (۲) جیلانی بانو (۳) کرشن چند (۴) خواجہ احمد عباس
۳۔ ذیل میں کس
نے ہیت کو المیہ کی جان بتایا ہے؟
(۱)
افلاطون (۲)
ارسطو (۳) بھرت منی (۴) مدن جائی نس
۴۔ وہ مکھڑے کا عالم وہ کنگھی کا رنگ شب ماہ ہو دیکھ کر جس کو دنگ
ستم تس پہ سرمے
کی تحریر سی کھنیچی ہاتھ کافر کے شمشیر سی
وہ پشواز اک ڈانگ کی جگمگی ستاروں کی آنکھ تھی جس پر لگی۔
یہ اشعار
کس مثنوی کے ہیں؟
(۱) گلزار نسیم (۲) سحر البیان (۳)
خواب و خیال (۴) زہر عشق
۵۔ یہ آگہی میری مجھے رکھتی ہے بے قرار خوابیدہ اس شرر میں آتش کدے ہزار
یہ امتیازِ رفعت
و پستی اسی سے ہے گل میں
مہک شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان و بلبل و گل و بو ہے
یہ آگہی
اصل کشاکش من و تو ہے آگہی
یہ بند اقبال ؒ کی کس نظم سے لیا گیا ہے؟
(۱) شمع (۲)
شمع پروانہ (۳)در عشق (۴) گل پزمردہ
۶۔ ’’ فریدوں ‘‘ محمد حسن کے کس ڈرامے کا کردار ہے؟
(۱) پیسہ
اور پرچھائیں (۲) فٹ پاتھ
کے شہزادے (۳) تماشا اور تماشائی
(۴) ضحاک
۷۔ ناول امراؤ جاں ادا
میں ’’ھوہر کس کا لڑ کا ہے؟
(۱)
بوا حسینی (۲) بنو
ڈومنی (۳) نواب اکبر علی خان (۴) امیر جان
۸۔تم ہمارے کسی طرح نہیں نہ
ہوئے ۔
ذیل مصرعوں سے شعر مکمل کیجئے۔
(۱)
رنج و راحت فضا نہیں ہوتا (۲) اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا
(۳) ورنہ دنیا میں کیا
نہیں ہوتا (۳) جب کوئی
دوسرا نہیں ہوتا
۹۔مکالمہ کس صنف ادب کے لئے لازمی جز ہے؟
(۱) ناول (۲)
افسانہ (۳) ڈرامہ (۴) اِنشایئہ
۱۰۔ ہیں مستحیل خاک سے
اجزائے نو خطاں
کیا سہل ہے
زمیں سے نکلنا
نبات کا
کس کا شعر ہے؟
(۱) غالب (۲)
ناسخ (۳) میر (۴)
سودا
۱۱۔ خون کے دھبے کس ڈرامے
کا مجموعہ ہے؟
(۱) آغا حشر کاشمیری (۲) امتیاز علی تاج (۳)
محمد حسن (۴) حبیب تنویر
۱۲۔ نصرتی کی مثنوی ’’
گلشن عشق‘‘ میں کون سا قصہ بیان ہوا ہے؟
(۱) قصہ گل بکاؤلی (۲)
قصہ ہیر رانجھا (۳) سسی پنو کی
داستان محبت (۴) منوہر اور مدھ مالتی کی روداد
۱۳۔’’ پاسباں کے مصنف کون ہیں؟
(۱) کنہیا
لال کپور (۲) پطرس بخاری (۳) رشید احمد
صدیقی (۴) حالی
۱۴۔ نصرت الملک بہادر ،مجھے بتلا کہ مجھے
مجھ سے جو اتنی ارادت ہے تو کس بات سے ہے؟
تو سکندر ہے ، میرا فخر ہے ملنا تیرا
گو شرف خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے
یہ اشعار
قصیدے کے کس جز کے ہیں؟
(۱) تشبیب (۲) مدح (۳)
گریز (۴) دعا
۱۵۔ جعفر زٹلی
کی تحقیقات کو کس مھقق نے ’’ زٹل نامہ ‘‘
کے نام سے حواشی و تعلیقات کے ساتھ مرتب کیا ہے؟
(۱) امتیاز علی عرشی (۲) قاضی عبد الودود (۳) رشید حسن خان (۴) مسعود حسین خان
(۱) امتیاز علی عرشی (۲) قاضی عبد الودود (۳) رشید حسن خان (۴) مسعود حسین خان
۱۶۔ درج ذیل میں سعادت حسین منٹو کے افسانوی مجموعے کی
نشاندہی کیجئے۔
(۱) لمبی
لڑکی (۲) لذت سنگ (۳) اندھی دنیا (۴) ایک بات
۱۷۔ ’’ رس کی انوکھی لہریں‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱) اختر
الایمان (۲) مخدوم محی الدین (۳) میرا جی (۴) فراق
۱۸۔ بساط رقص کس کا
شعری مجموعہ ہے؟
(۱) علی
سردار جعفری (۲) جوش ملیح آبادی (۳) مجروح سلطان پوری (۴) مخدوم محی الدین
۱۹۔’’ شکستہ زنداں کا
خواب ‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱)مخدوم محی
الدین (۲) اختر الایمان (۳) میرا جی (۴)جوش ملیح
آبادی
۲۰۔صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجئے۔
(۱) احتشام حسین ۔غالب کی بت پرستی (۲) آل احمد سرور ۔ ادب اور زندگی
(۳)کلیم الدین ۔ لفظ اور معنی (۴) محمد
حسن ۔ تنقید کیا ہے
۲۱۔ شام بھی تھی
دھواں، دھواںحسن بھی تھا اداس،اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آکے رہ گیئں ۔
یہ کس کا شعر ہے؟
(۱) فراق (۲) جوش (۳) اقبال (۴) داغ
۲۲۔ ’’یہ درست ہے کہ نظیر
کے پاس کوئی عمیق فلسفیانہ نظر نہیں ہے مگر وہ زندگی کے مسائل میں اسطرح رچے بسے
ہوئے ہیں کہ انہیں سب باتیں اپنے آپ معلوم ہیں ‘‘
نظیر کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہون منت ہے؟
(۱) کلیم الدین احمد (۲)
احتشام حسین (۳) آل احمد سرور (۴)
محمد حسن
۲۳۔ دیوان ریختی کس کی
تصنیف ہے؟
(۱) نظامی بیدری (۲) ہاشمی بیجا پوری (۳) غواصی (۴) نصرتی
۲۴۔ ’’ جھوٹی اور بے اصل
باتوں کا چمکانا ، زمیں اور آسمان کے قلابے
ملانا اور مبالغہ اور اغراق کا طوفان اٹھانا فی الحقیقت شاعر کا کمال نہیں ہے، بلکہ جس قدر اسکی طبعیت ان باتوں سے اِبا
کرتی ہے اسی قدر جاننا چایئے کہ وہ شاعری سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
(۱)نیرنگ خیال (۲)
خطوط غالب (۳) غبار خاطر (۴) یاد گار غالب
۲۵۔ تمہاری دادی لکھتی
ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا ہے، یہ بات سچ ہے تو
جواں مرد ایک بار دونوں قلابوں سے چھوٹ گیا ، نہ قید حیات رہی نہ قید
فرنگ ۔ ہاں صاحب ! وہ لکھتی ہیں کہ پینشن کا روپیہ مل گیا تھا ، وہ تجہیز و تکفین
کے کام آیا۔
یہ عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی؟
(۱) میر مہدی مجروح (۲) مرزا حاتم علی (۳) یوسف مرزا (۴) شہزادہ بشیر الدین
۲۶۔ ذیل میں کچھ افسانوی
مجموعوں کے نام الف، ب ، ج، اور د کے
تحت درج ہیں ، انہیں غور سے پڑھئے اور کرشن چند کے افسانوی مجموعوں کے صحیح زمرے
کی نشان دہی کیجئے۔
(۱) نظارے، زندگی کے موڑ پر ، ٹوٹے ہوئے تارے
(۲) ان داتا ، تین غنڈے،
عشق پر زور نہیں
(۳) سمندر دور ہے، حسن اور حیوان، میں انتظار کروں گا
(۴) کتاب کا کفن، زندگی کے موڑ پر ، نظارے
(۱) الف ، ب ،ج (۲)
ب، ج، د (۳) الف ،ج ،د (۴) الف ، د
۲۷۔ ماں کو وہ پوچھے
تو آوارہ وطن بتلاتا
نام خواہر کا فقط رانڈ دولہن بتلاتا
بھائی کو قیدی زنجیر و
رسن بتلاتا
باپ کو سید بے گور و کفن بتلاتا
دیکھو غیرت سے ہو جاؤنگی
پانی پانی
ہند کے آگے نہ تم مانگیو
جانی پانی
قید خانہ شام کے حال میں کہے ہوئے مرثیہ کا یہ بند کس کی
تخلیق ہے؟
(۱) میر انیس (۲)مرزا
دبیر (۳) جوش (۴) حالی
۲۸۔ شہزادہ معز الدین کس
داستان کا ہیرو ہے؟
(۱) باغ و بہار (۲)
فسانہ عجائب (۳) بوستان خیال (۴) سب رس
۲۹۔ ’’ صرف ایک سگریٹ ‘‘
کس کا افسانہ ہے؟
(۱) خواجہ احمد عباس (۲) راجیندر سنگھ بیدی (۳) کرشن چند (۴)
سعادت حسین منٹو
۳۰۔ عیش بائی طوائف کس
مثنوی کا کردار ہے؟
(۱) گلزار نسیم (۲)
سحر البیان (۳) زہر عشق (۴) خواب و خیال
۳۱۔ رانی
کیتکی کی کہانی میں راجا جگت پرساد کے گرو
کا کیا نام ہے؟
(۱) سورج
بھان (۲) ویرندر پرتاپ (۳) مہیندر گر (۴)
منوہر لال
۳۲۔ ’’مجھے جو کمبختی لگی ، دروازہ بند نہ کیا ، ایک بڑھیا
شیطان کی خالہ اس کا خدا کرے منھ کالا ، ہاتھ میں تسبیح لٹکائے ، برقع اوڑھے ،
دروازہ کھلا پا کر ندھڑک چلی آئی
اور سامنے ملکہ کہ کھڑی ہو کر ہاتھ کر دعا
مانگنے لگی کہ الہیٰ ! تیری نتھ چوڑی سہاگ
کی سلامت رہے اور کماؤ کی پگڑی قائم رہے! میں غریب رنڈیا فقیرنی ہوں ۔ ایک بیٹی میری ہےکہ وہ دو
جی سے پورے دنوں دروزہ میں مرتی ہے اور مجھ
کو اتنی وسعت نہیں کہ ادھی کا تیل چراغ میں جلاؤں ، کھانے پینے کو تو کہاں سے لاؤں
۔‘‘
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے؟
(۱) خواجہ امان دہلوی (۲) میر امن
دہلوی (۳) اِنشاء (۴)
رجب علی بیگ سرور
۳۳۔ بھلا تردد بیجا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیں
دار جن زمینوں کو
درجہ بالا
شعر پر کس مضموم کا اختتام ہوتا ہے؟
(۱) سرگزشت
عید گل (۲) آ مد میں آودر (۳) سر سید احمد اور اردو لٹریچر (۴) سلام ہو نجد پر
۳۴۔ اقبال کی شاعری میں رومانوی اثرات بہت نمایاں طور پر
نظر آتے ہیں۔
(۱) کس
ناقد نے یہ بات کہی ہے؟
(۱) احتشام
حسین (۲) شمس الرحمن فاروقی (۳) کلیم
الدین احمد (۴) محمد حسن
۳۵۔ سعادت حسین منٹو کے کس افسانہ کا کردار غلام علی ہے؟
(۱) یزید (۲) چغد (۳) سڑک کے کنارے (۴) بابو گوپی ناتھ
۳۶۔ ’’ نئے دھرتی نئے
انسان ‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
(۱) حیات اللہ انصاری (۲) خواجہ احمد عباس (۳) کرشن
چند (۴) سعادت حسین منٹو
۳۸۔ سب رس میں حُسن کے غلام کا کیا نام ہے؟
(۱) خیال (۲) نظر (۳) غمزہ (۴) توبہ
۳۹۔ ’’ خمخانہ جاوید ‘‘ کیا ہے؟
(۱) اِ نشائیہ (۲) تذکرہ (۳) سوانح (۴) خود نوشت
۴۰۔ ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب ، ج
اور د کے تحت درج ہیں ۔ انہیں غور سے پڑھئے
اور سرور جہاں آبادی کے نظموں کے صحیح زمروں کی نشان دہی کیجئے۔
(۱) خاک وطن،
لکشمن جی ، شیون عروش
(۲) نیرنگ زمانہ، دربار اکبر، قومی نوحہ
(۳) پھولوں کا کنج ، مادر ہند، گردِ کارواں
(۴) بدنصیب بنگال،شمع انجمن، کارزار ہستی
(۱) الف ، ب ،ج (۲)
ب، ج د (۳) الف، ج ،د (۴) الف ، ب ،د
۴۱۔ دنیا مقام امتحان
ہے،ہم تم یہاں امتحان دینے آ ئے ہیں ، امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا تو
کچھ نہ تھا،
یہ عبارت ’’ نیرنگ خیال ‘‘ کے کس مضمون کا حصہ ہے؟
(۱) گلشن امید کی بہار (۲) سیر ِ زندگی (۳) انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا (۴) علوم کی بدنصیبی
۴۲۔ سعادت حسین منٹو نے
اپنے بھائی سعید کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے؟
(۱)
۱۹۱۹ کی بات (۲) عشق حقیقی (۳) رام
کھلاون (۴)
شاردا
۴۳۔ مثنوی ’’سحر البیان ‘‘میں جنوں کے بادشاہ کا بیٹا
کس پر عاشق ہوا؟
(۱)
ماہ ِ رخ (۲) بدرِ منیر (۳) نجم النساء (۴) حسن
بائی
۴۴۔ ’’تسلسل ‘‘کس کی نظم ہے؟
(۱)
جوش ملیح آبادی (۲) سرور جہاں
آبادی (۳) علی سردار جعفری (۴) اختر الایمان
۴۵۔ کس ادیب کے مضامین کا مجموعہ ’’ سنگ و خشت ‘‘ ہے؟
(۱)
رشید احمد صدیقی (۲) کرشن چند (۳) کنہیا لال کپور (۴)
پطرس بخاری
۴۶۔’’ دل کسی کا دوست نہیں ہے ‘‘ کس کا افسانوی
مجموعہ ہے؟
(۱)
راجیندر سنگھ بیدی (۲) کرشن چند (۳) سعادت حسین منٹو (۴)
خواجہ احمد عباس
۴۷۔ احوال اس
فقیر کا اے دوستاں
سنو!
یعنی جو مجھ پہ بیتی
ہے وہ داستاں سنو!
جو کچھ
کہ شاہ عشق نے مجھ سے کیا سلوک
تفصیل
وار کرتا ہوں اس کا
بیاں سنو
ان
اشعار سے’’ باغ و بہار ‘‘ کے کس درویش نے اپنے سیر کی ابتدا کی ؟
(۱)
پہلے درویش کی (۲) دوسرے درویش
کی (۳) تیسرے درویش کی (۴) چوتھے درویش کی
۴۸۔ ’’دفتر
ماتم ‘‘کس کے مرثیوں کا مجموعہ ہے؟
(۱) دبیر (۲) حالی (۳)
انیس (۴) جوش
۴۹۔’’ اے
جناب ! میرن صاحب ، السلام علیکم ! حضرت
آداب ، کہو صاحب آج اجازت ہے‘‘
غالب
نے یہ خط کس کے نام لکھا تھا ؟
(۱)
میر سرفراز حسین (۲) میر اشرف (۳) میر مہدی (۴) میر نصیر الدین
۵۰۔ ’’ شعر شعور انگیز ‘‘
جلد اول کے دیباچے کے آخری باب کا کیا عنوان ہے؟
(۱)
غالب کی میری (۲) دریائے اعظم (۳) شعر شعور انگیز (۴) انسانی
تعلقات کی شاعری
(نوٹ )اس پرچہ میں کل ۱۰۰ سوالات ہیں ،۵۰ کے جوابات آپ کے سامنے ہیں اور مزید سوالوں کے جوابات اس کے اگلے شمارہ میں آپکی خدمت میں پیش کیا جائے گا ، ان شاء اللہ ۔
جوابات cbscnet.nic.in کے ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔
(نوٹ )اس پرچہ میں کل ۱۰۰ سوالات ہیں ،۵۰ کے جوابات آپ کے سامنے ہیں اور مزید سوالوں کے جوابات اس کے اگلے شمارہ میں آپکی خدمت میں پیش کیا جائے گا ، ان شاء اللہ ۔
جوابات cbscnet.nic.in کے ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔











0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔