موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
urdu 2nd paper july 2018 ( last 50 questions answers)
ajkiurduduniya.blogspot.com
جون 26, 2019
0
Comments
جون 26, 2019
0
Comments
اردو حل شدہ پرچہ
۲۰۱۸ جولائی ( دوسرا حصہ)
۵۲۔’’ کلام میں چند چیزوں کو ایک حکم کے تحت جمع کرنا‘‘ کونسی صفت
کہلاتی ہے؟
(۱) تقسیم (۲) تفریق (۳) جمع (۴) جمع
و تفریق
۵۳۔ ’’ علوم کی
بدنصیبی ‘‘ کس کا مضمون ہے؟
(۱)
سر سید احمد خاں (۲) محمدحسین آزاد (۳)
ابو الکلام آزاد (۴) شبلی نعمانی
۵۴۔ ذیل میں ایک
دعویٰ ہے اور اسکی ایک دلیل اسے غور سےپڑھئے اور صحیح جواب کی نشان دہی کیجئے۔
دعویٰ : اردو ایک شیریں زبان ہے۔
دلیل :
اردوزبان میں مختلف زبانوں کی اوازوں پر مبنی الفاظ شامل ہیں۔
(۱) دعویٰ صحیح ہے اور دلیل بھی صحیح ہے (۲) دعویٰ غلط ہے اور دلیل بھی غلط ہے
(۳)دعویٰ
صحیح ہے مگر دلیل غلط ہے (۴)دعویٰ
غلط ہے مگر دلیل صحیح ہے
۵۵۔ ’’اسرار قدرت ‘‘کس
کی نظم ہے؟
(۱) سرور جہاں آبادی (۲) نظم طبا طبائی (۳) اقبال ؒ (۴) نظیر اکبر آبادی
۵۶۔ ’’ مرشد ‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱) پطرس بخاری (۲)
محمد حسین آزاد (۳) رشید احمد صدیقی (۴) فرحت
اللہ بیگ
۵۷۔ ذیل میں سے کون نواب مرزا سلطان کی بیوی ہے؟
۵۷۔ ذیل میں سے کون نواب مرزا سلطان کی بیوی ہے؟
(۱) بسم اللہ
جان (۲) خورشید جان (۳)
رام دائی (۴) امراؤ جان
۵۸۔ ’’ کسی بات کے حسن و قبح کا مدار زیادہ تر اسی عہد کے
ارباب اقتدار کی پسند نا پسند پر ہوتا ہے۔ بادشاہ کے مانند مقتدر شخص کسی غلطی کا
مرتکب نہیں ہو سکتا۔‘‘
یہ اقتباس مضامین ِ رشید کے کس انشایئہ سے لیا گیا ہے؟
(۱)پاسباں (۲) گواہ (۳) چارپائی (۴)
دھوبی
۵۹۔ سراپا میں جس جا نظر کیجئے
وہیں عمر اپنی بسر کیجئے
یہ شعر کس مثنوی سے ماخوذ ہے؟
(۱) خواب
و خیال (۲) زہر عشق (۳) مذہب عشق (۴) گلزار نسیم
۶۰۔ ’’ برف حکیم صاحب کی ایسی کمزوری ہے، جس پر وہ نہ کبھی
قابو پا سکے ۔ گرمی کے موسم میں برف نہ دستیاب ہو اور یہ معلوم ہو کہ صرف قطب
شمالی پر مل سکتی ہے تو وہ اپنے تانگے پر قطب شمالی کے روانہ ہو جائیں گے۔‘‘
(۱) وکیل صاحب
(۲) پاسباں (۳) شیطان کی آنت (۴) مغالطہ
۶۱۔ بے ترتیبی کس صنف ِ نثر کی خصوصیت ہے؟
(۱) افسانہ (۲) ناول (۳)
سفر نامہ (۴) انشائیہ
۶۲۔ ’’ میں نے یہ گفتگو سن
کر ، دونوں یاجوج ماجوج سے کہا کہ واسطے خدا کے مجھ پر رحم کرو، ابھی مجھ میں ایک
رَمق جان باقی ہے۔ جب مر جاؤں گا ،جو تمہارا جی چاہے گا سو کجیو۔‘‘
’’ باغ و بہار ‘‘میں یہ جملے کس درویش کی زبان سے ادا ہوئے ہیں؟
(۱) پہلے درویش(۲)دوسرے درویش (۳) تیسرے درویش (۴)
چوتھے درویش
۶۳۔ ذیل میں سے کس کے بارے میں بوطیقا میں بلکل ذکر نہیں
ہے؟
(۱) المیہ (۲) غنایئہ (۳)
رزمیہ (۴) طربیہ
۶۴۔ ’’ میں یہ نہیں کہتا کہ پیغام اور اور شاعری میں کوئی بیر ہے،
شرط یہ ہے کہ پیغام شعری تجربہ بن جائے۔
یہ بیان کس
کا ہے؟
(۱) شمس
الرحمن فاروقی (۲)
کلیم الدین احمد (۳) احتشام حسین (۴) آل
احمد سرور
۶۵۔ افسانہ’’
آوارہ گرد‘‘ کا کردار اوٹو کرو گر کس ملک کا بادشندہ تھا؟
(۱) فرانس (۲) جرمنی (۳) برطانیہ (۴) امریکہ
۶۶۔ نظیر اکبر آبادی کی نظم ’’ برسات کی بہاریں ‘‘ کس ہیت
کی ہیں؟
(۱) مسدس (۲) مخمس (۳) مثلث (۴) مربع
۶۷۔ الحاقیانہ میں کون سا عمل شامل نہیں ہے؟
(۱) سابقہ (۲) لاحقہ (۳) وسطیہ (۴) حلقیہ
۶۸۔ ہند آریائی قدیم
دور کب سے کب تک تسلیم کیا جاتا ہے؟
( ۱)۲۰۰۰ ق م تا ۱۰۰۰ ق
م (۲)
۱۵۰۰ ق م
تا ۵۰۰ ق م
(۲) ۱۰۰۰ ق م تا
۵۰۰ ق م (۴) ۸۰۰ ق م
تا ۵۰۰ ق م
۶۹۔ کون سی مثنوی میں
ہیروئن خود کشی کر لیتی ہے؟
(۱) سحر البیان (۲) زہر عشق (۳) قطب مشتری (۴)
پھول بن
۷۰۔ ’’ شعر کی بنیاد
چار چیزوں سے اٹھتی ہے، لفظ ،وزن، معنیٰ اور قافیہ،‘‘
یہ بیان کس کا ہے؟
(۱)
ابن قتیبہ (۲) قدامہ ابن جعفر (۳) عبد القادر جرجانی (۴) ابن ِ رشیق
۷۱۔ ’’ کشتی مسکین ، جان پاک اور دیوار یتیم‘‘ کو اقبال ؒ نے کس نظم میں
استعمال کیا ہے؟
(۱) شکوہ (۲) حقیقت حسن (۳) خضر راہ
(۴) شعاع ِ امید
۷۲۔ ذیل میں سے کس نے ادب کی تنقید میں نفسیات کا سہارا لیا
ہے؟
(۱) آئی ۔ اے ۔ رچرڈس (۲) ارسطو (۳) ٹی ۔ ایس
۔ایلٹ (۴) لان جائی نس
۷۳۔ ’’ گلشن عشق ‘‘ کس کی مثنوی ہے؟
(۱) ملا ّ
وجہی (۲) نصرتی (۳) ہاشمی (۴)
سراج
۷۴۔’’ جو کیفیت وہ
شاعر آپ سے اٹھاتا ہے اس کے لئے ڈھونڈتا رہتا ہے کہ کیسے لفظ ہوں اور کس طرح انہیں ترتیب
دوں تاکہ جو کیفیت اس کے دیکھنے سے مجھ پر طاری ہے ، وہی کیفیت سننے والے کے دل پر
چھا جائے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے؟
(۱) محمد حسین
آزاد (۲) شبلی (۳) حالی (۴)
محمد حسن
۷۵۔ ’’ انگارے میں
سجاّ د ظہیر کے کتنے افسانے ہیں؟
(۱) پانچ (۲) تین (۳)
چار (۵) ایک
۷۶۔ ’’ آج تمام شاعروں کا پہلا سماجی فر یضہ ہے کہوہ ان
لوگوں کے ساتھ ہو جائیں جو دنیا کو بدل دینا چاہتے ہیں۔ انہیں سی طرح کی آزادی
نصیب ہو سکتی ہے۔‘‘
یہ بیان کس کا ہے؟
(۱) محمد حسن (۲)
آل احمد سرور (۳) احتشام حسین (۴) محمد
حسین آزاد
۷۷۔ ’’ سیاست میں شاہ
پرست ، مذ ہب میں کیتھولک اور ادب میں کلاسیکیت کا قائل ہوں‘‘ یہ اعلان کس مغربی
ناقد نے کیا تھا؟
(۱) لان جائی نس (۲) آئی ۔ اے
۔ رچرڈس (۳) ٹی ۔ ایس
۔ایلٹ (۴) والٹر پیٹر
۷۸۔ ’’ ادب سیاسی، مذہبی اور اخلاقی موضوعات سے مدد لیتا
ہے،لیتا رہے گا ، مگر یہ مذہب کا خادم ہے، نہ سیاست کا نقیب، نہ اکلاق کا نائب۔
ادب ہر جائی ہے اور اسکا ہرجائی پن ہی اس کی دولت ہے۔
یہ بیان کس کا
ہے؟
(۱)آل احمد سرور (۲) کلیم الدین احمد (۳) محمد حسین (۴) احتشام حسین
۷۹۔ ’’ نغمہ ساز ‘‘کس
کا شعری مجموعہ ہے؟
(۱) مجاز (۲) سرور جہاں آبادی (۳) فراق گورکھ پوری (۴)
مخدوم محی الدین
۸۰۔ مضمون تو سب پیدا
کر سکتے ہیں، شاعر کا معیارِکمال یہی ہے
کہ مضمون ادا کن لفظوں میں کیا گیا ہے، اور یہ بندش کیسی ہے؟
(۱) حالی (۲)
محمد حسین آزاد (۳) شبلی نعمانی (۴)
شمس الرحمن فاروقی
۸۱۔ ’’ وہ نقاد جو
معاصر ادب کا مطالعہ کرنے سے جی نہیں چراتا ، ہر طرح اس میں مصروف اور منہمک
ہوتاہے، ہماری تعریف اور احترام کا
مستحق ہوتا ہے۔‘‘
یہ قول کس کا ہے؟
(۱)کلیم الدین احمد (۲)آل احمد سرور (۳)احتشام حسین (۴)شمس الرحمن فاروقی
۸۲۔ شور سینی اپ
بھرنش کے اثرات کب تک رہے؟
(۱) ۸۰۰ سن عیسوی تک (۲) ۹۰۰ سن عیسوی تک (۳) ۱۰۰۰ سن عیسوی تک ۱۱۰۰ سن عیسوی تک
۸۳۔ لب شیریں کا وصف
کرتے ہیں
بات گویا نبات اپنی ہے
بات اور نبات میں کون
سی صنعت ہے؟
(۱) تضاد (۲)
تجنیس تام (۳)
تجنیس ناقص و زا ئد (۴)
ترصیع
۸۴۔ دلیل صبح روشن ہے
ستاروں کی تنک باقی
افق
سے اُبھرا گیا دورِگراں یابی
اس شعر سے اقبال ؒ کی کون سی نظم شروع ہوتی ہے؟
(۱) خضر ِ راہ (۲) شعاع (۳) طلوع اسلام (۴)
مسجد قرطبہ
۸۵۔ ’’ اقبال انسانیت
کو فطرت کا محبوب ترین اور مکمل ترین جوہر
سمجھتے ہیں ، اُن کے خیال میں فطرت ہستی ابھی خوب سے خوب تر کی جستجو میں ہے، ان
کا فلسفہ حیات زندگی اور موت دونوں کا
بلند تصور رکھتا ہے‘‘
اقبال کے تعلق سے یہ تبصرہ کس کا ہے؟
(۱) احتشام حسین (۲) کلیم الدین احمد (۳) آل احمد سرور (۴) سجاّد ظہیر
۸۶۔ کس شاعرکو ترقی
پسند وںمیں شمار نہیں کیا جاتا ہے؟
(۱) مخدوم محی الدین (۲) معین احسن جذبی (۳) فیض احمد فیض (۴) اصغر
۸۷۔ روئے
آنسو اس قدر ہم ہجر میں
اشک کے طوفاں
سے دریا ہو گیا
اس شعر میں لفظ حشو قبیح کی نشان دہی کیجئے۔
(۱) طوفان (۲) ہجر (۳)
دریا (۴) اشک
۸۸۔ ’’ نیرنگ خیال ‘‘ کے حصہ دوم میں مضامین شامل ہیں ؟
(۱) چار (۲) پانچ (۳)چھ (۴) سات
۸۹۔ کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ
دنیا ہے تیری منتظر روزِ مکافات
درج بالا شعر پر اقبال ؒ کی کون سی نطم ختم ہوتی ہے؟
(۱) تصویرِ
درد (۲) شمع و شاعر (۳) لینن خدا کے حضور (۴) زہد و رندی
۹۰۔ ’’ زندگی اے زندگی‘‘ کس کا آخری شعری مجموعہ ہے؟
(۱) علی سردار
جعفری (۲) اختر الایمان(۳)مخدوم محی الدین (۴) خلیل الرحمن اعظمی
۹۱۔ذیل میں سے کون سی کتاب فارسی شعریات سے متعلق نہیں ہے؟
(۱) قابوس
نامہ (۲)چہار مقالہ (۳) حدائق السحر فی
دقائق الشعر (۴) طبقات الشعرا
۹۲۔ ’’ اتال تجھے میں
کیا کہوں ، نہ کہوں تو چپ بھی کیوں رہوں،توں تو بہوت دانا بہوت عاقل ہے ولے ہشیار،
دل ربا شہردیدار کو انپڑیا بہوت مشکل ہے۔ باٹ میں جنس جنس کی محنت حائل ہے۔ اس
دریا میں کیں غرقاب کیں ساحل ہے۔ ‘‘
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
(۱) رانی کیتکی کی کہانی(۲) سب رس (۳) فسانہ عجائب (۴) باغ و بہار
۹۳۔ منٹو کے کس
افسانے کا مرکزی کردار راج کشور ہے؟
(۱) بانجھ (۲)
بابو گوپی ناتھ (۳) میرا نام رادھا ہے۔ (۴) شریفن
۹۴۔ ’’ ٹیکسی حاجی
علی سے ہوتے ہوئے تاڑ دیو میں داخل ہوئی، وہاں سے اوپرا ہاوس ہوتے ہوئے ہارن بائی
روڈ پر جا پہنچی، جس کا نام اب مہاتما گاندھی روڈ ہو گیا ہے۔
یہ عبارت راجندر سنگھ کے کس افسانے سے
ماخوذ ہے؟
(۱)
دس منٹ بارش میں (۲) لاجونتی (۳) ببل (۴)
پان شاپ
۹۵۔ ’’ پھول متی اور
کامتا‘‘ پریم چند کے کس افسانے کے کردار ہیں؟
(۱) قاتل کی ماں (۲) بد نصیب ماں (۳)
معصوم بچہ (۴) مالکن
۹۶۔ پطرس بخاری نے
پرانی سائکل کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے؟
(۱) ہاسٹل میں پڑھنا (۲) لاہور کا جغرافیہ (۳) دوست کے نام (۴) مرحوم کی یاد میں
۹۷۔’’ سہ داری کے چوکے پر آج بھی صاف ستھری جازم بچھی تھی۔ ٹوٹی پھوٹی کھپریل کی
جھریوں میں دھوپ کے آڑے ترچھے قتلے پورے
دالان میں بکھرے ہوئے تھے، محلے ٹولے کی عورتیں خاموش اور سہمی ہوئی سی بیٹھی تھیں ۔ جیسے کوئی بڑی واردات ہونے والی ہو،
ماؤں نے بچے چھاتیوں سے لگا لئے تھے‘‘
درجہ بالا
اقتباس کس افسانہ سے ماخوذ ہے؟
(۱) حسب نسب (۲) چوتھی کا جوڑا (۳)
بدنصیب ماں (۴) پوس کی رات
۹۸۔ چاروں طرف تھا بسکہ ہجوم سپاہِ شام
گویا سیاہ پوس
تھا آب رواں تمام
ماتم یہ تھا کہ
مالک کوثر تھا تشنہ کام
بلکل الٹ دیئے تھے حبابوں نے اپنے جام
دریا جو دور
پیاس میں تھا شہ کی فوج سے
منہ پر طمانچے
مارتا تھا دستِ موج سے
مرثیہ کے اس بند میں کون سی صنعت کا استعمال ہوا ہے؟
(۱) استتباع (۲)ادماج (۳) حسن ِ تعلیل (۴)
جمع
solved urdu paper 2 july 2018
ajkiurduduniya.blogspot.com
جون 21, 2019
0
Comments
جون 21, 2019
0
Comments
بسم اللہ الرحمن الرحیم
( آج کی پیش کش ( اردو ۲،حل شدہ پرچہ جولائی ۲۰۱۸)
۱۔ ’’ در شرح گوید ‘‘ کا عنوان کس مثنوی میں قائم کیا ہے؟
(۱) سیف الملوک بدیع الجمال (۲) گلشن عشق (۳)
قطب مشتری (۴) خواب وخیال
۲۔ ’’ٹیری لین کی پتلون ‘‘ کس کا افسانہ ہے؟
(۱) سعادت
حسین منٹو (۲) جیلانی بانو (۳) کرشن چند (۴) خواجہ احمد عباس
۳۔ ذیل میں کس
نے ہیت کو المیہ کی جان بتایا ہے؟
(۱)
افلاطون (۲)
ارسطو (۳) بھرت منی (۴) مدن جائی نس
۴۔ وہ مکھڑے کا عالم وہ کنگھی کا رنگ شب ماہ ہو دیکھ کر جس کو دنگ
ستم تس پہ سرمے
کی تحریر سی کھنیچی ہاتھ کافر کے شمشیر سی
وہ پشواز اک ڈانگ کی جگمگی ستاروں کی آنکھ تھی جس پر لگی۔
یہ اشعار
کس مثنوی کے ہیں؟
(۱) گلزار نسیم (۲) سحر البیان (۳)
خواب و خیال (۴) زہر عشق
۵۔ یہ آگہی میری مجھے رکھتی ہے بے قرار خوابیدہ اس شرر میں آتش کدے ہزار
یہ امتیازِ رفعت
و پستی اسی سے ہے گل میں
مہک شراب میں مستی اسی سے ہے
بستان و بلبل و گل و بو ہے
یہ آگہی
اصل کشاکش من و تو ہے آگہی
یہ بند اقبال ؒ کی کس نظم سے لیا گیا ہے؟
(۱) شمع (۲)
شمع پروانہ (۳)در عشق (۴) گل پزمردہ
۶۔ ’’ فریدوں ‘‘ محمد حسن کے کس ڈرامے کا کردار ہے؟
(۱) پیسہ
اور پرچھائیں (۲) فٹ پاتھ
کے شہزادے (۳) تماشا اور تماشائی
(۴) ضحاک
۷۔ ناول امراؤ جاں ادا
میں ’’ھوہر کس کا لڑ کا ہے؟
(۱)
بوا حسینی (۲) بنو
ڈومنی (۳) نواب اکبر علی خان (۴) امیر جان
۸۔تم ہمارے کسی طرح نہیں نہ
ہوئے ۔
ذیل مصرعوں سے شعر مکمل کیجئے۔
(۱)
رنج و راحت فضا نہیں ہوتا (۲) اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا
(۳) ورنہ دنیا میں کیا
نہیں ہوتا (۳) جب کوئی
دوسرا نہیں ہوتا
۹۔مکالمہ کس صنف ادب کے لئے لازمی جز ہے؟
(۱) ناول (۲)
افسانہ (۳) ڈرامہ (۴) اِنشایئہ
۱۰۔ ہیں مستحیل خاک سے
اجزائے نو خطاں
کیا سہل ہے
زمیں سے نکلنا
نبات کا
کس کا شعر ہے؟
(۱) غالب (۲)
ناسخ (۳) میر (۴)
سودا
۱۱۔ خون کے دھبے کس ڈرامے
کا مجموعہ ہے؟
(۱) آغا حشر کاشمیری (۲) امتیاز علی تاج (۳)
محمد حسن (۴) حبیب تنویر
۱۲۔ نصرتی کی مثنوی ’’
گلشن عشق‘‘ میں کون سا قصہ بیان ہوا ہے؟
(۱) قصہ گل بکاؤلی (۲)
قصہ ہیر رانجھا (۳) سسی پنو کی
داستان محبت (۴) منوہر اور مدھ مالتی کی روداد
۱۳۔’’ پاسباں کے مصنف کون ہیں؟
(۱) کنہیا
لال کپور (۲) پطرس بخاری (۳) رشید احمد
صدیقی (۴) حالی
۱۴۔ نصرت الملک بہادر ،مجھے بتلا کہ مجھے
مجھ سے جو اتنی ارادت ہے تو کس بات سے ہے؟
تو سکندر ہے ، میرا فخر ہے ملنا تیرا
گو شرف خضر کی بھی مجھ کو ملاقات سے ہے
یہ اشعار
قصیدے کے کس جز کے ہیں؟
(۱) تشبیب (۲) مدح (۳)
گریز (۴) دعا
۱۵۔ جعفر زٹلی
کی تحقیقات کو کس مھقق نے ’’ زٹل نامہ ‘‘
کے نام سے حواشی و تعلیقات کے ساتھ مرتب کیا ہے؟
(۱) امتیاز علی عرشی (۲) قاضی عبد الودود (۳) رشید حسن خان (۴) مسعود حسین خان
(۱) امتیاز علی عرشی (۲) قاضی عبد الودود (۳) رشید حسن خان (۴) مسعود حسین خان
۱۶۔ درج ذیل میں سعادت حسین منٹو کے افسانوی مجموعے کی
نشاندہی کیجئے۔
(۱) لمبی
لڑکی (۲) لذت سنگ (۳) اندھی دنیا (۴) ایک بات
۱۷۔ ’’ رس کی انوکھی لہریں‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱) اختر
الایمان (۲) مخدوم محی الدین (۳) میرا جی (۴) فراق
۱۸۔ بساط رقص کس کا
شعری مجموعہ ہے؟
(۱) علی
سردار جعفری (۲) جوش ملیح آبادی (۳) مجروح سلطان پوری (۴) مخدوم محی الدین
۱۹۔’’ شکستہ زنداں کا
خواب ‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱)مخدوم محی
الدین (۲) اختر الایمان (۳) میرا جی (۴)جوش ملیح
آبادی
۲۰۔صحیح جوڑ کی نشاندہی کیجئے۔
(۱) احتشام حسین ۔غالب کی بت پرستی (۲) آل احمد سرور ۔ ادب اور زندگی
(۳)کلیم الدین ۔ لفظ اور معنی (۴) محمد
حسن ۔ تنقید کیا ہے
۲۱۔ شام بھی تھی
دھواں، دھواںحسن بھی تھا اداس،اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آکے رہ گیئں ۔
یہ کس کا شعر ہے؟
(۱) فراق (۲) جوش (۳) اقبال (۴) داغ
۲۲۔ ’’یہ درست ہے کہ نظیر
کے پاس کوئی عمیق فلسفیانہ نظر نہیں ہے مگر وہ زندگی کے مسائل میں اسطرح رچے بسے
ہوئے ہیں کہ انہیں سب باتیں اپنے آپ معلوم ہیں ‘‘
نظیر کے بارے میں یہ خیال کس ناقد کے قلم کا مرہون منت ہے؟
(۱) کلیم الدین احمد (۲)
احتشام حسین (۳) آل احمد سرور (۴)
محمد حسن
۲۳۔ دیوان ریختی کس کی
تصنیف ہے؟
(۱) نظامی بیدری (۲) ہاشمی بیجا پوری (۳) غواصی (۴) نصرتی
۲۴۔ ’’ جھوٹی اور بے اصل
باتوں کا چمکانا ، زمیں اور آسمان کے قلابے
ملانا اور مبالغہ اور اغراق کا طوفان اٹھانا فی الحقیقت شاعر کا کمال نہیں ہے، بلکہ جس قدر اسکی طبعیت ان باتوں سے اِبا
کرتی ہے اسی قدر جاننا چایئے کہ وہ شاعری سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے۔
یہ عبارت کس کتاب سے ماخوذ ہے؟
(۱)نیرنگ خیال (۲)
خطوط غالب (۳) غبار خاطر (۴) یاد گار غالب
۲۵۔ تمہاری دادی لکھتی
ہیں کہ رہائی کا حکم ہو چکا ہے، یہ بات سچ ہے تو
جواں مرد ایک بار دونوں قلابوں سے چھوٹ گیا ، نہ قید حیات رہی نہ قید
فرنگ ۔ ہاں صاحب ! وہ لکھتی ہیں کہ پینشن کا روپیہ مل گیا تھا ، وہ تجہیز و تکفین
کے کام آیا۔
یہ عبارت غالب نے اپنے خط میں کس کو لکھی تھی؟
(۱) میر مہدی مجروح (۲) مرزا حاتم علی (۳) یوسف مرزا (۴) شہزادہ بشیر الدین
۲۶۔ ذیل میں کچھ افسانوی
مجموعوں کے نام الف، ب ، ج، اور د کے
تحت درج ہیں ، انہیں غور سے پڑھئے اور کرشن چند کے افسانوی مجموعوں کے صحیح زمرے
کی نشان دہی کیجئے۔
(۱) نظارے، زندگی کے موڑ پر ، ٹوٹے ہوئے تارے
(۲) ان داتا ، تین غنڈے،
عشق پر زور نہیں
(۳) سمندر دور ہے، حسن اور حیوان، میں انتظار کروں گا
(۴) کتاب کا کفن، زندگی کے موڑ پر ، نظارے
(۱) الف ، ب ،ج (۲)
ب، ج، د (۳) الف ،ج ،د (۴) الف ، د
۲۷۔ ماں کو وہ پوچھے
تو آوارہ وطن بتلاتا
نام خواہر کا فقط رانڈ دولہن بتلاتا
بھائی کو قیدی زنجیر و
رسن بتلاتا
باپ کو سید بے گور و کفن بتلاتا
دیکھو غیرت سے ہو جاؤنگی
پانی پانی
ہند کے آگے نہ تم مانگیو
جانی پانی
قید خانہ شام کے حال میں کہے ہوئے مرثیہ کا یہ بند کس کی
تخلیق ہے؟
(۱) میر انیس (۲)مرزا
دبیر (۳) جوش (۴) حالی
۲۸۔ شہزادہ معز الدین کس
داستان کا ہیرو ہے؟
(۱) باغ و بہار (۲)
فسانہ عجائب (۳) بوستان خیال (۴) سب رس
۲۹۔ ’’ صرف ایک سگریٹ ‘‘
کس کا افسانہ ہے؟
(۱) خواجہ احمد عباس (۲) راجیندر سنگھ بیدی (۳) کرشن چند (۴)
سعادت حسین منٹو
۳۰۔ عیش بائی طوائف کس
مثنوی کا کردار ہے؟
(۱) گلزار نسیم (۲)
سحر البیان (۳) زہر عشق (۴) خواب و خیال
۳۱۔ رانی
کیتکی کی کہانی میں راجا جگت پرساد کے گرو
کا کیا نام ہے؟
(۱) سورج
بھان (۲) ویرندر پرتاپ (۳) مہیندر گر (۴)
منوہر لال
۳۲۔ ’’مجھے جو کمبختی لگی ، دروازہ بند نہ کیا ، ایک بڑھیا
شیطان کی خالہ اس کا خدا کرے منھ کالا ، ہاتھ میں تسبیح لٹکائے ، برقع اوڑھے ،
دروازہ کھلا پا کر ندھڑک چلی آئی
اور سامنے ملکہ کہ کھڑی ہو کر ہاتھ کر دعا
مانگنے لگی کہ الہیٰ ! تیری نتھ چوڑی سہاگ
کی سلامت رہے اور کماؤ کی پگڑی قائم رہے! میں غریب رنڈیا فقیرنی ہوں ۔ ایک بیٹی میری ہےکہ وہ دو
جی سے پورے دنوں دروزہ میں مرتی ہے اور مجھ
کو اتنی وسعت نہیں کہ ادھی کا تیل چراغ میں جلاؤں ، کھانے پینے کو تو کہاں سے لاؤں
۔‘‘
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے؟
(۱) خواجہ امان دہلوی (۲) میر امن
دہلوی (۳) اِنشاء (۴)
رجب علی بیگ سرور
۳۳۔ بھلا تردد بیجا سے اس میں کیا حاصل
اٹھا چکے ہیں زمیں
دار جن زمینوں کو
درجہ بالا
شعر پر کس مضموم کا اختتام ہوتا ہے؟
(۱) سرگزشت
عید گل (۲) آ مد میں آودر (۳) سر سید احمد اور اردو لٹریچر (۴) سلام ہو نجد پر
۳۴۔ اقبال کی شاعری میں رومانوی اثرات بہت نمایاں طور پر
نظر آتے ہیں۔
(۱) کس
ناقد نے یہ بات کہی ہے؟
(۱) احتشام
حسین (۲) شمس الرحمن فاروقی (۳) کلیم
الدین احمد (۴) محمد حسن
۳۵۔ سعادت حسین منٹو کے کس افسانہ کا کردار غلام علی ہے؟
(۱) یزید (۲) چغد (۳) سڑک کے کنارے (۴) بابو گوپی ناتھ
۳۶۔ ’’ نئے دھرتی نئے
انسان ‘‘ کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
(۱) حیات اللہ انصاری (۲) خواجہ احمد عباس (۳) کرشن
چند (۴) سعادت حسین منٹو
۳۸۔ سب رس میں حُسن کے غلام کا کیا نام ہے؟
(۱) خیال (۲) نظر (۳) غمزہ (۴) توبہ
۳۹۔ ’’ خمخانہ جاوید ‘‘ کیا ہے؟
(۱) اِ نشائیہ (۲) تذکرہ (۳) سوانح (۴) خود نوشت
۴۰۔ ذیل میں کچھ نظموں کے نام الف، ب ، ج
اور د کے تحت درج ہیں ۔ انہیں غور سے پڑھئے
اور سرور جہاں آبادی کے نظموں کے صحیح زمروں کی نشان دہی کیجئے۔
(۱) خاک وطن،
لکشمن جی ، شیون عروش
(۲) نیرنگ زمانہ، دربار اکبر، قومی نوحہ
(۳) پھولوں کا کنج ، مادر ہند، گردِ کارواں
(۴) بدنصیب بنگال،شمع انجمن، کارزار ہستی
(۱) الف ، ب ،ج (۲)
ب، ج د (۳) الف، ج ،د (۴) الف ، ب ،د
۴۱۔ دنیا مقام امتحان
ہے،ہم تم یہاں امتحان دینے آ ئے ہیں ، امتحان کا نام سنتے ہی میں چونک پڑا، آنکھ کھول کر دیکھا تو
کچھ نہ تھا،
یہ عبارت ’’ نیرنگ خیال ‘‘ کے کس مضمون کا حصہ ہے؟
(۱) گلشن امید کی بہار (۲) سیر ِ زندگی (۳) انسان کسی حال میں خوش نہیں رہتا (۴) علوم کی بدنصیبی
۴۲۔ سعادت حسین منٹو نے
اپنے بھائی سعید کا ذکر کس افسانے میں کیا ہے؟
(۱)
۱۹۱۹ کی بات (۲) عشق حقیقی (۳) رام
کھلاون (۴)
شاردا
۴۳۔ مثنوی ’’سحر البیان ‘‘میں جنوں کے بادشاہ کا بیٹا
کس پر عاشق ہوا؟
(۱)
ماہ ِ رخ (۲) بدرِ منیر (۳) نجم النساء (۴) حسن
بائی
۴۴۔ ’’تسلسل ‘‘کس کی نظم ہے؟
(۱)
جوش ملیح آبادی (۲) سرور جہاں
آبادی (۳) علی سردار جعفری (۴) اختر الایمان
۴۵۔ کس ادیب کے مضامین کا مجموعہ ’’ سنگ و خشت ‘‘ ہے؟
(۱)
رشید احمد صدیقی (۲) کرشن چند (۳) کنہیا لال کپور (۴)
پطرس بخاری
۴۶۔’’ دل کسی کا دوست نہیں ہے ‘‘ کس کا افسانوی
مجموعہ ہے؟
(۱)
راجیندر سنگھ بیدی (۲) کرشن چند (۳) سعادت حسین منٹو (۴)
خواجہ احمد عباس
۴۷۔ احوال اس
فقیر کا اے دوستاں
سنو!
یعنی جو مجھ پہ بیتی
ہے وہ داستاں سنو!
جو کچھ
کہ شاہ عشق نے مجھ سے کیا سلوک
تفصیل
وار کرتا ہوں اس کا
بیاں سنو
ان
اشعار سے’’ باغ و بہار ‘‘ کے کس درویش نے اپنے سیر کی ابتدا کی ؟
(۱)
پہلے درویش کی (۲) دوسرے درویش
کی (۳) تیسرے درویش کی (۴) چوتھے درویش کی
۴۸۔ ’’دفتر
ماتم ‘‘کس کے مرثیوں کا مجموعہ ہے؟
(۱) دبیر (۲) حالی (۳)
انیس (۴) جوش
۴۹۔’’ اے
جناب ! میرن صاحب ، السلام علیکم ! حضرت
آداب ، کہو صاحب آج اجازت ہے‘‘
غالب
نے یہ خط کس کے نام لکھا تھا ؟
(۱)
میر سرفراز حسین (۲) میر اشرف (۳) میر مہدی (۴) میر نصیر الدین
۵۰۔ ’’ شعر شعور انگیز ‘‘
جلد اول کے دیباچے کے آخری باب کا کیا عنوان ہے؟
(۱)
غالب کی میری (۲) دریائے اعظم (۳) شعر شعور انگیز (۴) انسانی
تعلقات کی شاعری
(نوٹ )اس پرچہ میں کل ۱۰۰ سوالات ہیں ،۵۰ کے جوابات آپ کے سامنے ہیں اور مزید سوالوں کے جوابات اس کے اگلے شمارہ میں آپکی خدمت میں پیش کیا جائے گا ، ان شاء اللہ ۔
جوابات cbscnet.nic.in کے ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔
(نوٹ )اس پرچہ میں کل ۱۰۰ سوالات ہیں ،۵۰ کے جوابات آپ کے سامنے ہیں اور مزید سوالوں کے جوابات اس کے اگلے شمارہ میں آپکی خدمت میں پیش کیا جائے گا ، ان شاء اللہ ۔
جوابات cbscnet.nic.in کے ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا ہے۔
