موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
یو ۔ جی ۔ سی ۔ نیٹ اردو کا حل شدہ پیپر جون ۲۰۱۲
ajkiurduduniya.blogspot.com
مارچ 16, 2020
0
Comments
مارچ 16, 2020
0
Comments
یو ۔ جی ۔ سی ۔
نیٹ اردو کا حل شدہ پیپر جون ۲۰۱۲ ۔
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
السلا
علیکم قارئین !
آپکی
خدمت میں آپکی میزبان مجیدہ خورشید حاضر ہے ایک نئی پوسٹ کے ساتھ۔۔ امید ہے آپکو
پسند آیئگا
۱۔
’’رانی کیتکی کی کہانی ‘‘کس زبان میں لکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے؟
(الف) ہندی
(ب) اردو
(ج) دکنی
(د) گجراتی
۲۔
کون سی تصنیف اس کے مصنف کی زندگی میں ہی انگریزی میں ترجمہ ہو گئی
تھی؟
(الف) فسانہ عجا ئب
(ب) باغ و بہار
(ج) سب رس
(د) بوستاں خیال
۳۔
آپ بیتی کی طرز میں لکھا ہوا ناول ہے۔
(الف) آگ کا دریا
(ب) ٹیڑھی لکیر
(ج)
فردوسِ بریں
(د) امراؤ جان ادا
۴۔
کس کی شاعری رومان اور انقلاب کا حسین سنگم ہے؟
(الف)
فیض احمد فیضؔ
(ب) ن۔ م راشد
(ج) تصدق حسین خالد
(د) اختر الایمان
۵۔
انگریزی کی شعری روایت کا پرتو کس کی غزلوں میں نظر آتا ہے؟
(الف) آرزو لکھنوی
(ب) بہزاد لکھنوی
(ج) فراق گورکھ پوری
(د) فانی بدا یونی
۶۔
کس کی نظمیں عملی زندگی میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں؟
(الف) نظیر اکبر آبادی
(ب) خواجہ الطاف حسین حالیؔ
(ج) میرا جی
(د) نظم طبا طبائی
۷۔
کس کی نظمیں عموما پیغام سے مملو ہوتی ہیں؟
(الف) ن۔ م راشد
(ب) میرا جی
(ج) اختر الایمان
(د) علامہ
اقبالؒ
۸۔
مغربی طرز حیات کو طنز و تضحیک کا ہدف بنانے والے شاعر:
(الف) سرور جہاں آبادی
(ب) نظیر اکبر آبادی
(ج) اکبر الہ آبادی
(ج) سیماب اکبر آبادی
۹۔
’’مجموعہ نغز‘‘ کیا ہے؟
(الف) تاریخ
(ب) تنقید
(ج) تبصرہ
(د)
تذکرہ
۱۰۔
’’شعراء اُردو کے تذکرے‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
(الف) نور الحسن نقوی
(ب) مولوی عبد الحق
(ج) حنیف احمد نقویؔ
(د) رشید حسن خان
۱۱۔
’’ دل اور دلی کا مرثیہ‘‘ کس کی شاعری کو کہا گیاہے؟
(الف) مصحفی
(ب) میرؔ
(ج) دردؔ
(ج)
سوداؔ
۱۲۔
’’ تم آے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے‘‘ صحیح مصرعے سے شعر
مکمل کیجئے۔
(الف) جنوں میں جتنی بھی گزری بیکار گزری ہے۔
(ب) وہ شب ضرور سرِ کوے یار گزری ہے۔
(ج) وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے۔
(د) تلاش میں ہے سحر بار بار گزری ہے۔
۱۳۔
خرد کا نام جنوں پڑ گیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ
کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
کس کا شعر ہے؟
(الف) فانیؔ
(ب) فراقؔ
(ج) حسرتؔ
(د) فیضؔ
۱۴۔
زین الملوک کس مثنوی کا کردار ہے؟
(الف) بہارِ عشق
(ب) پھول بن
(ج) سحر البیان
(د) گلزارِ نسیم
۱۵۔
کون سی تخلیق راجندر سنگھ بیدی کی نہیں ہے؟
(الف) اپنے دکھ مجھے دے دو
(ب) بھولا
(ج)
سپنوں کے دیس میں (د)
گرہن
۱۶۔ کس ناقد
کا تعلق ترقی پسند تحریک سے نہیں ہے؟
(الف) احتشام حسین
(ب) مجنوں گورکھ پوری
(ج)
ممتاز حسین
(د) محمد عسکری
۱۷۔ کون سا
بیان درست ہے؟
(الف) ’’ امراؤ جاں ادا ‘‘ اردو کا پہلاناول ہے۔
(ب) شمالی ہند کی پہلی مثنوی قطب مثتری ہے۔
(ج)
نکات الشعراء اردو شاعروں کا پہلا تذکرہ ہے۔
(د) کربل کتھا دکن کی پہلی نثری تصنیف ہے۔
۱۸۔ میں
اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔
یہ
کس کا شعر ہے؟
(الف) مخدومؔ
(ب) اقبالؒ
(ج)
مجروحؔ
(د) سردار جعفریؔ
۱۹۔
’’امراؤ جان ادا‘‘ کا کردار ’’ فیض علی‘‘ کیا ہے؟
(الف) غلام
(ب) بھائی
(ج)
ڈاکو
(د) نواب
۲۰۔
پریم چند کا افسانہ کفن پہلی بار کس ادبی جریدے میں شائع ہوا تھا؟
(الف) نگار
(ب) زمانہ
(ج)
جامعہ
(د) مخزن
۲۱۔ دیا
شنکر نسیم کے استاد کا نام
(الف) ناسخ
(ب) میر حسن
(ج) درد
(د) آتشؔ
۲۲۔ ’’مغل دور
نے ہندوستان کو تین چیزیں دیں، غالب اردو اور تاج محل۔‘‘
یہ کس کا قول ہے؟
(الف) آل احمد سرور
(ب)
رشید احمد صدیقی
(ج) خورشید الاسلام
(د) مالک رام
۲۳۔
امراؤ بیگم کس شاعر کی شریک حیات تھیں؟
(الف) ذوقؔ
(ب) مومنؔ
(ج) حسرتؔ
(د)
غالبؔ
۲۴۔ ’’ داستان
زبان اردو‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
(الف) ڈاکٹر سہیل بخاری
(ب) گراہم بیل
(ج) شوکت سبز واری
(د) ڈاکٹر مسعود حسین خاں
۲۵۔ پریم چند نے اپنے کسناول مین پہلی
مرتبہ دیہاتی زندگی کے مسائل کی عکاسی کی ہے؟
(الف) ہم خرما و ہم ثواب
(ب) گوشئہ عافیت
(ج) جلوہ ایثار
( د) گئو دان
۲۶۔ راجند سنگھ بیدی کے افسانے ’’
لاجونتی‘‘ میں لاجونتی کے شوہر کا نام کیا ہے؟
(الف) سندر لال
(ب) منوہر
(ج) منگل
(د) دیپک
۲۷۔ صحیح مصرعے مکمل کیجئے۔
یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(الف) تشنہ لب ہوں شربت
دیدار کا
(ب) دل ہوا ہے مبتلا دلدار
کا
(ج) مدعا ہے چشم گوہر
بار کا
(د) ہے وظیفہ مجھ دل
بیمار کا
۲۸۔ زہے نشاط اگر کیجئے اسے
تحریر عیاں ہو خامے سے تحریر نغمئہ جائے صریر
کس کے قصیدے کا مطلع ہے؟
(الف) سوداؔ
(ب) مصحفی ؔ
(ج)
ذوقؔ
(د) محسنؔ
۲۹۔ ذیل میں کس نے مثنوی
نہیں لکھی؟
(الف) دردؔ
(ب) سوداؔ
(ج) میر حسنؔ
(د) میرؔ
۳۰۔ زمانی اعتبار سے کون سی ترتیب
درست ہے؟
(الف) بال جبریل، بانگِ
درا، ارمغان حجاز، ضرب کلیم
(ب) ضرب کلیم، بانگ درا،ارمغان حجاز، بال
جبریل
(ج) بال جبریل، ضرب کلیم،بانگ درا،
ارمغان حجاز
(د) بانگ درا ،بال جبریل ،ضرب
کلیم، ارمغان حجاز
۳۱۔ زمانی اعتبار سے صحیح
ترتیب کی نشاندہی کیجئے۔
(الف) ناسخؔ، آبروؔ، غالب،ؔ میرؔ
(ب) میرؔ، غالبؔ،
آبروؔ، ناسخؔ
(ج) آبرو،ؔ میرؔ،
ناسخؔ، غالبؔ
(د) غالبؔ، ناسخؔ
، میرؔ، آبرو
۳۲۔ ’’ دیوانِ غالب‘‘ کوالہامی
کتاب کس نے کہا ہے؟
(الف) حالی
(ب) نیاز فتح پوری
(ج) دربارِ اکبری
(د) سخن دانِ فارس
۳۳۔ ’’ یہ طرز خاص میری دولت تھی
سو ایک ظالم ’’پانی پت‘‘انصاریوں کے محلے میں رہنے والا لوٹ گیا‘‘ غالب نے اپنے خط
میں یہ کس کے لئے کہی ہے؟
(الف) سرفراز حسین
(ب) میر مہدی مجروح
(ج) میر نصیر الدین
(د) الطاف حسین حالی
۲۴۔ ’’ داستان
زبان اردو‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
(الف) ڈاکٹر سہیل بخاری
(ب) گراہم بیل
(ج) شوکت سبز واری
(د) ڈاکٹر مسعود حسین خاں
۲۵۔ پریم چند نے اپنے کسناول مین پہلی
مرتبہ دیہاتی زندگی کے مسائل کی عکاسی کی ہے؟
(الف) ہم خرما و ہم ثواب
(ب) گوشئہ عافیت
(ج) جلوہ ایثار
( د) گئو دان
۲۶۔ راجند سنگھ بیدی کے افسانے ’’
لاجونتی‘‘ میں لاجونتی کے شوہر کا نام کیا ہے؟
(الف) سندر لال
(ب) منوہر
(ج) منگل
(د) دیپک
۲۷۔ صحیح مصرعے مکمل کیجئے۔
یاد کرنا ہر گھڑی اس یار کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(الف) تشنہ لب ہوں شربت
دیدار کا
(ب) دل ہوا ہے مبتلا دلدار
کا
(ج) مدعا ہے چشم گوہر
بار کا
(د) ہے وظیفہ مجھ دل
بیمار کا
۲۸۔ زہے نشاط اگر کیجئے اسے
تحریر عیاں ہو خامے سے تحریر نغمئہ جائے صریر
کس کے قصیدے کا مطلع ہے؟
(الف) سوداؔ
(ب) مصحفی ؔ
(ج)
ذوقؔ
(د) محسنؔ
۲۹۔ ذیل میں کس نے مثنوی
نہیں لکھی؟
(الف) دردؔ
(ب) سوداؔ
(ج) میر حسنؔ
(د) میرؔ
۳۰۔ زمانی اعتبار سے کون سی ترتیب
درست ہے؟
(الف) بال جبریل، بانگِ
درا، ارمغان حجاز، ضرب کلیم
(ب) ضرب کلیم، بانگ درا،ارمغان حجاز، بال
جبریل
(ج) بال جبریل، ضرب کلیم،بانگ درا،
ارمغان حجاز
(د) بانگ درا ،بال جبریل ،ضرب
کلیم، ارمغان حجاز
۳۱۔ زمانی اعتبار سے صحیح
ترتیب کی نشاندہی کیجئے۔
(الف) ناسخؔ، آبروؔ، غالب،ؔ میرؔ
(ب) میرؔ، غالبؔ،
آبروؔ، ناسخؔ
(ج) آبرو،ؔ میرؔ،
ناسخؔ، غالبؔ
(د) غالبؔ، ناسخؔ
، میرؔ، آبرو
۳۲۔ ’’ دیوانِ غالب‘‘ کوالہامی
کتاب کس نے کہا ہے؟
(الف) حالی
(ب) نیاز فتح پوری
(ج) مالک رام
(د) عبد الرحمن بجنوری
۳۳۔ کون سی کتاب محمد
حسین آزاد کی نہیں ہے۔
(الف) آب ِ حیات
(ب)
دربار دُربار
(ج) دربار اکبری
(د) سخن دانِ فارس
۳۴۔ ’’ یہ طرز خاص میری دولت تھی
سو ایک ظالم ’’پانی پت‘‘انصاریوں کے محلے میں رہنے والا لوٹ گیا‘‘ غالب نے اپنے خط
میں یہ کس کے لئے کہی ہے؟
(الف) سرفراز حسین
(ب) میر مہدی مجروح
(ج) میر نصیر الدین
(د) الطاف حسین حالی
۳۵۔ ’’گذشتہء لکھنؤ‘‘ کے مصنف کانام کیا
ہے؟
(الف) رجب علی بیگ سرور
(ب) تیج بہادر سپر
(ج) عبد الحلیم شرر
(د) محمد علی طیب
۳۶۔ ’’سر سید مرحوم اور اردو لٹریچر‘‘ کس کا مضمون
ہے؟
(الف) حبیب الرحٰمن خاں شروانی
(ب) حالی
(ج) شبلی
(د) وقار الملک
۳۷۔ ’’حیات جاوید‘‘ کس کی سوانح حیات ہے؟
(الف) جاوید اقبال
(ب) غالب
(ج) ڈاکٹر ضیاالدین انصاری
(د) سر
سید احمد خان
۳۸۔ حیات لے کے چلو کائنات
لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
’’ یہ شعر کس کا ہے؟
(الف) فیض
(ب) جوش
(ج) مجاز
(د) مخدوم
۳۹۔ نظم ’’ ساقی‘‘ اقبال کے کس مجموعہء کلام میں شامل
ہے؟
(الف) بانگِ درا
(ب)
بال ِ جبریئل
(ج) پیام مشرق
(د) ضربِ کلیم
۴۰۔ اُردو میں گیان پیٹھ انعام یافتگان کا کون
سا رمزہ صحیح ہے؟
(الف) فراق گورکھ پوری، سردار جعفری، حیات اللہ انصاری
(ب) فراق گورکھ پوری، اختر الایمان، قرۃ العین حیدر
(ج) فراق گورکھ پوری، جگر مراد آبادی، شہر یار
(د)
فراق گورکھ پوری، سردار جعفری، شہر یار
۴۱۔ ’’ اردو کی ابتدا پنجاب سے ہوئی‘‘ اس نظریہ کو کس
نے پیش کیا؟
(الف)
حافظ محمود شیرانی
(ب)مسعود حسین خان
(ج) محمد حسین آزاد
(د) نصیر الدین ہاشمی
۴۲۔ ’’ رجز‘‘ کس صنف سخن کا جزو ہے؟
(الف) قصیدہ
(ب) مرثیہ
(ج) ریختی
(د) واسوخت
۴۳۔ دیا شنکر نسیم کا تعلق کس دبستان سے
تھا ؟
(الف) دبستانِ لکھنؤ
(ب) دبستانِ دہلی
(ج) دبستانِ گولکنڈھ
(د) دبستانِ بیجا پور
۴۴۔ مثنوی سیف الملوک اور بدء
الجمال کا مصنف کون تھا؟
(الف) ملک خوشنود
(ب)
غواصی
(ج) ابنِ نشاطی
(د) وجہی
۴۵۔ ان میں حالی کی تصنیف کون سی ہے؟
(الف) بنات النعش
(ب) نصیحت کا کرن پھول
(ج)
مجالس النساء
(د) توبۃ النصوح
۴۶۔ اس شعر کا مصرع اولیٰ کیا ہے؟
ع’’ ۔۔۔۔۔۔۔ نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
(الف) جیتے ہیں آرزو میں مرنے کی
(ب) کوئی امید بر نہیں آتی
(ج) ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
(د)
موت کا ایک دن معین ہے
۴۷۔ قدیم اردو کا وہ کون سا شاعر ہے جسے حاسدوں
نے شہید کر دیا
(الف) غواصی
(ب)
نصرتی
(ج) مقیمی
(د) ابنِ نشاطی
۴۸۔ نظیر اکبر آبادی کا اصل نام کیا ہے؟
(الف) ولی محمد
(ب) محمد ولی
(ج) محمد علی
(د) میر تقی میر
۴۹۔ حالی کے نزدیک کون سی صنف سخن سب زیادہ مفید اور
کار آمد ہے؟
(الف)
مثنوی
(ب)
غزل
(ج) مرثیہ
(د) قصیدہ
۵۰۔ کس ناول نگار نے سب سے پہلے
تعلیم نسواں کو موضوع بنایا؟
(الف) پریم چند
(ب) عبد الحلیم شرر
(ج)
ڈپٹی نذیر احمد
(د) مرزا ہادی رسوا
(الف) آگ کا دریا (ب) ٹیڑھی لکیر
