موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
solved urdu paper 3 nov 2017 UGC, CBSC, NET
ajkiurduduniya.blogspot.com
جون 14, 2019
0
Comments
جون 14, 2019
0
Comments
حل شدہ اردو iiiکا پرچہ نومبر ۲۰۱۷
(نوٹ ) اس سوال نامے میں کل ۷۵ سوالات ہیں ۔جنکے جوابات سرخ رنگ کے ہیں۔
۱۔شعور کی رو کی تکنیک کے کچھ اجزا دئے گئے ہیں ، انہیں غور
سے پڑھئے اور صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔
(الف) براہ راست اندرونی خود کلامی (ب) بالواسطہ اندرونی خود کلامی
(ج) ا ٓزاد تلازمہ خیال (د)
فلیش بیک
(۱)
الف، ب ،ج (۲) ب، ج د (۳) الف ، ج ، د (۴) الف ، ب، د
۲۔ زمانے کے انداز بدلے گئے نیا راگ ہے ساز بدلے گئے
ہوا اس طرحفاش راز فرنگ کہ حیرت میں ہے
شیشہ باز فرنگ۔
یہ اشعار کس صنف شاعری سے تعلق رکھتے ہیں؟
(۱)قصیدہ (۲) مثنوی (۳)
رباعی (۴) غزل
۳۔ خواجہ احمد عباس
کے افسانوی مجموعہ ’’ دیا جلے ساری رات ‘‘ میں کل کتنے افسانے شامل ہیں؟
(۱) آٹھ (۲) گیارہ (۳)
دس (۴) نو
۴۔ ’’شیشے کا گھر‘‘
کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
(۱) جیلانی بانو (۲) منٹو (۳)
قرۃ العین حیدر (۴) انتظار حسین
۵۔ بیرن ہمری ناؤ پڑی
بیچ سمندر دھار
کھیتون ہارو چل بسے اب پار کرو کرتار
اس گیت کے بول کو قرۃ
العین حیدر نے اپنے کس ناول میں استعمال
کیا ہے؟
(۱) میرے بھی صنم خانے (۲) سفینئہ غم دل (۳) چاندنی بیگم (۴)
آخر شب کے ہم سفر
۶۔ مثنوی ’’ گلزار
نسیم ‘‘کا اصل فارسی قصہ کس کا لکھا ہوا
ہے؟
(۱) مولوی شمس الدین (۲) تعشق دہلوی (۳) عزت اللہ بنگالی (۴) نہال چند لاہوری
۷۔ لینن کے عنوان سے
اقبال کے علاوہ کس دوسر شاعر نے نظم لکھی ہے؟
(۱) مجاز (۲) جوش (۳)
فیض (۴) سردار جعفری
۸۔ ایک ایک لفظ اور
ایک ایک مصرعہ پر بحث کرکے اس کا تجزیہ کرنا اور اصل متن کا تعین کرنا کس تنقید کا
کام ہے؟
(۱) سائنٹفک تنقید (۲) ساختیاتی تنقید (۳) متنی تنقید (۴)
اسلوبیاتی تنقید
۹۔’’ زمزمئہ قیصری ‘‘
کس کی نظم ہے؟
(۱) میرا جی (۲) حالی (۳)
محمد حسین آزاد (۴)سرور جہاں
آبادی
۱۰۔ ’’گاتی کا
دوپٹہ‘‘ چمک میں برق ہے،کلاہ زریں بالا ئے فرق ہے؟
اس عبارت میں بالائے فرق کے کیا معنی
ہیں ؟
(۱) ہتھیلی پر (۲) سر پر (۳)
آسمان پر (۴) کھونٹی پر
۱۱۔ شور میدانوں میں
تھا کہ دلیرو نکلو
نیزہ بازی کرو ،
واروں کو پھیرو نکلو
نہر قابو میں ہےاب
پیاسوں کو گھیرو نکلو
نمازیوں ! صف سے
بڑھو، غول سے شیرو نکلو
رستمو! دادِ وغا دو کہ یہ دن داد کا ہے
سامنا حیدر کرار کی اولاد کا ہے۔
یہ بند کس کے مرثیہ
کا ہے؟
(۱) مرزا دبیر (۲) میر انیس (۳) مرزا سودا (۴)میر
ضاحک
۱۲۔ ’’ دریائے
لطافت‘‘ کس فن کی کتاب ہے؟
(۱) داستان (۲) واسوخت (۳) غزل (۴) قواعد و زبان
۱۳۔ ’’ میں آٹھویں رجب ۱۲۱۲ ھ میں روبکاری
کےواسطے یہاں بھیجا گیا۔۔۔۔۔۔ ۱۷ ، رجب
۱۲۲۵ کو میرے واسطے حکم حبس دوام صادر ہوا‘‘
یہ جملے غالب نے اپنےخط میں کس کو لکا
تھا؟
(۱) میر مہدی مجروح (۲) مرزا تفتہ (۳) نواب علاء الدین خان علائی (۴)نیر
رخشاں
۱۴۔ کس قدر رہزہ سرا
ہوں عیاذ اللہ
یک
قلم خارجِ آداب وقار تمکیں
(۱) دعا (۲) مدح (۳)
گریز (۴) تشبیب
۱۵۔ ’’ پتنگ ایسا بنا
، ایسا لڑاکہ نزدیک و دور مشہور ہے، ستر پچھتر تار ڈور ، اس کا پتنگ خیراتی یا
جھینگے کے ہاتھ کا ، لڑائی کی
گھات کا ،رستم کی عافیت تنگ کرنے والا ، مخنی ہاتھ پاؤں پر مولوی عمدہ نے ایسا لڑایا، عمدہ یتنا بڑھایا کہ کرّوبیوں سے اس میں
عبادت چھوٹی ، دوڑ دوڑ کر لوٹی ، آنکھ بچا کر پیٹا توڑا ، فرشتے خان کا حال پتنگ نہ چھوڑا۔‘‘
گھات کا ،رستم کی عافیت تنگ کرنے والا ، مخنی ہاتھ پاؤں پر مولوی عمدہ نے ایسا لڑایا، عمدہ یتنا بڑھایا کہ کرّوبیوں سے اس میں
عبادت چھوٹی ، دوڑ دوڑ کر لوٹی ، آنکھ بچا کر پیٹا توڑا ، فرشتے خان کا حال پتنگ نہ چھوڑا۔‘‘
یہ عبارت کس داستان کی ہے؟
(۱) سب رس (۲) رانی کیتکی کی کہانی (۳)
باغ و بہار (۴) فسانہ عجائب
۱۶۔ خرابہ دلّی کا وہ
چند بہتر وہ لکھنؤ سے تھا
وہیں
میں کاش مر جاتا سرا سیمہ نہ آتا یاں
یہ شعر کس کا ہے؟
(۱)مصحفی (۲) میر حسن (۳)
میر تقی میر (۴) اِنشاء ؔ
۱۷۔’’کتا ‘‘ کس کا
اِنشائہ ہے؟
(۱) کنہیا لال کپور (۲) خواجہ حسن نظامی (۳) پطرس بخاری (۴) رشید احمد صدیقی
۱۸۔ ناول ’’ امراؤ
جان ادا ‘‘ میں نان شبینہ کا محتاج کون ہے؟
(۱) کاظم علی (۲) میر اولاد علی (۳)
پیارے صاحب (۴) مولوی صاحب
۱۹۔ ’’عقل نور ہے۔ عقل کی ڈوربہت دور ہے، عقل ہے تو آدمی
کہواتے، عقل ہے تو خدا کوں پاتے، عقل اچھے تو تمیز کرے، بُرا اور بھلا جانے، عقل
اچھے تواپس کوں ہور دوسرے کوں پچھانے ، عقل نے میر ،عقل نے پیر عقل نے بادشاہ ،
عقل نے فقیر‘‘
یہ عبارت کس کی لکھی ہوئی ہے؟
(۱) قلی قطب شاہ (۲) ملاّ وجہی (۳) غوّاصی (۴) نظامی بیدری
۲۰۔ ’’بڈھا سود خور ‘‘ کس کا افسانہ ہے؟
(۱) حیات اللہ انصاری (۲)
پریم چند (۳) علی عباس حسینی (۴) عصمت
چغتائی
۲۱۔’’ ہے چرخ جب سے
ابلق ایاّم پر سوار ‘‘ کس کا قصیدہ ہے؟
(۱) مؤمن (۲) سودا (۳)
ذوق (۴) غالب
۲۲۔ جیلانی بانو کے کردار ’’ ادّو ‘‘ کا اصل نام
کیا ہے؟
(۲)آدم داؤد (۲) آدم شیخ (۳)
آدم علی خان (۴) آدم علی
کشمیری
۲۳۔ قرۃ العین حیدر نے اپنے ناولوں کے عنوانات شعرا
کے کلام سے اخذ کیا ہے۔ اسے غور سے پڑھئے اور صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔
(الف) سفینہ غمِ دل
۔ فیض
احمد فیض
(ب) آخر شب کے ہمسفر ۔ علاّمہ اقبال ؒ
(ج)
گردشِ رنگِ چمن ۔
مرزا غالب
(د)
آگ کا دریا ۔
جگر مراد آبادی
(۱) الف، ب ،ج، د (۲) ب، ج، د (۳) الف ، ج، د (۴)
الف، ب ، ج
۲۴۔ ذیل میں کون
سا نقاد تأثراتی تنقید میں شامل نہیں ہے؟
(۱) فراق گورکھ پوری (۲) مہدی افادی (۳)
محمد حسن عسکری (۴) آل احمد سرور
۲۵۔ ’’ انقلاب کی اس خونی تصویر میں رومانیت جھلکتی ہے،یہ ایک طرح
کی ادبی دہشت گردی ہے،یہ ایک ذہنی اور جذباتی بلوہ ہےجو ایک درمیانی طبقہ کے
انقلاب پرست نوجوانوں کے لئے ابتدا میں جائز ہو تو ہو، جس سے ایک اشتراکی شاعر کو
دور رہنا چاہئے۔
(۱) نوجوان ترقی پسند شاعروں کی منفی
شاعری پر یہ کس کی تنقید ہے؟
(۱) فیض احمد فیض (۲) سردار جعفری (۳) احتشام حسین (۴) سجاد ظہیر
۲۶۔ ’’ اگرچہ شاعری
کی حیثیت سے انہوں نے شراب کی جا بجا تعریف کی ہے، مگر اعتقادا اس کو برا جانتے تھےاور اپنے س فعل پر سخت
نادم تھے، باوجود اس کے انہوں نے اپنے اس فعل کو کبھی چھپایا نہیں۔‘‘ یہ عبارت کس کتاب سے مأخوذ ہے؟
(۱) یاد گار غالب (۲) حیات جاوید (۳) غبار خاطر ( ۴) خطوط غالب
۲۷۔ قاضی عبد الودود نے تحقیق کی کیا تعریف کی ہے؟
(۱) حقائق کی بازیافت تحقیق کا مقصد ہے
(۲) تحقیق سچائی کی تلاش ہے
(۳) تحقیق کسی امر کو اصل شکل میں
دیکھنے کی کوشش ہے۔
(۴) تحقیق دراصل تلاش و جستجو کے ذریعہ
حقئق کو معلوم کرنے اور انکی تصدیق کا نام ہے۔
۲۸۔ ’’ تنقید شعر العجم ‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
(۱) شبلی نعمانی (۲) سید سلیمان ندوی (۳)
قاضی عبد الودود (۴)
محمود شیرانی
۲۹۔’’ موم کی مریم ‘‘
کس کا افسانہ ہے؟
(۱) عصمت چغتائی (۲) خواجہ احمد عباس (۴)
کرشن چندر (۴) جیلانی بانو
۳۰۔ دعویٰ
: پریم
چند اردو کے سب سے بڑے ناول نگار ہیں ۔
دلیل : انہوں نے
اردو ادب کو گئودان جیسا شاہکار ناول دیا۔
(۱)
دعویٰ غلط ہے مگر دلیل صحیح ہے۔ (۲)
دعویٰ بھی غلط ہےاور دلیل بھی غلط ہے
(۳) دعویٰ صحیح ہے مگر دلیل غلط ہے (۴) دعویٰ صحیح ہے اور دلیل بھی
صحیح ہے
۳۱۔ ’’شبنم‘‘کس کا ناول ہے؟
(۱) جیلانی بانو (۲) عصمت چغتائی (۳)
عزیز احمد (۴) قرۃ العین حیدر
۳۲۔ ’’امریکی بنجارہ
‘‘ کس کی نظم ہے ؟
(۱) اخترالایمان (۲) جوش ملیح آبادی (۳)
میرا جی (۴) فراق گورکھ پوری
۳۳۔ ’’نظم اور کلام موزوں کے باب میں چند خیالات
‘‘ اس عنوان کا لکچر محمد حسین آزاد نے کس سنہ میں دیا تھا؟
(۱) ۱۸۶۸ء (۲) ۱۸۶۵ء (۳)
۱۸۶۷ء (۴) ۱۸۷۰ء
۳۴۔ ’’ یہ کوئی سمجھے کہ میں اپنی بے رونقی اور بے
تباہی کے غم میں مرتا ہوں ، جو کچھ دکھ
مجھ کو ہے اس کا بیان تو معلوم ! مگر اس بیان کی طرف اشارہ کرتا ہوں،‘‘
یہ عبارت مرزا غالب کے کس خط سے ماخوذ ہے؟
(۱) میر مہدی مجروح کے نام (۲)ہر
گوپال تفتہ کے نام (۳) میاں داد خان
سیاح کے نام (۴) نواب یوسف مرزا کے نام
۳۵۔ دریغ آدم
زاں ہمہ بو بو ستاں
تہی دست رفتن سوئے دوستاں
اس فارسی شعر سے علامہ اقبال نے اپنی کس
نظم کا آغاز کیا ہے؟
(۱) مسجد قرطبہ (۲) خضر راہ (۳) ذوق و شوق (۴) ساقی نامہ
۳۶۔ وہ کون
سا شاعر ہے جس کے کلام میں ہندوستانی ضمنیات کا سب سے زیادہ اثر ہے ؟
(۱) حسرت (۲) فانی (۳)
جذبی (۴) فراق
۳۷۔ اندر سبھا امانت
میں کتنے دیو ہیں ؟
(۱) تین (۲) دو (۳) ایک (۴) چار
۳۸۔ افسانہ ’’ ہم و حشی ہیں ‘‘ کا موضوع کیا ہے؟
(۱) ذات پات کے مسائل (۲) حاکمِ وقت کے خلاف احتجاج
(۳) طوائف (۴) فسادات
۳۹۔ کتاب
’’ غبارِ خاطر ‘‘پہلی بار کس سنہ میں شائع ہوئی ؟
(۱) ۱۹۴۵ء (۲) ۱۹۴۶ء (۳)
۱۹۴۴ء (۴) ۱۹۴۲ء
۴۰۔ شعر میں کسی شخص
کا ذکر اس کی صفات کے ساتھ کیا جائے ، صفات خواہ خوبی ہو یا برائی ، کس صنعت میں
آتا ہے؟
(۱)
ترصیع (۲) تلمیح (۳) تجنیس محرف (۴) تنسیق الصفات
۴۱۔ تاکہ ہو آساں پیکار حیات
کر رہا ہوں فاش اسرار حیات
کس کا شعر ہے؟
(۱) علی سردار جعفری (۲) اقبال (۳) مجاز (۴)
جاں نثار اختر
۴۲۔ ذیل میں کون سا
نقاد نفسیاتی تنقید کے لیے نہیں جانا جاتا ہے؟
(۱) وحید الدین سلیم (۲) وزیر آغا (۳) ریاض احمد (۴) مہدی افادی
۴۳۔ افسانوی مجموعہ
’’میں کون ہوں ‘‘کا مصنف کون ہے؟
(۱) کرشن چند (۲) سعادت حسین منٹو (۳)
خواجہ احمد عباس (۴) جیلانی بانو
۴۴۔ قافیہ کے لغوی
معنی کیا ہیں ؟
(۱) شعر کا حسن (۲)پیچھے چلنے والا (۳)
آگے چلنے والا (۴) شعر کا وزن
۴۵۔ طاعت میں تار ہے
نہ مے وانگبیں کی لاگ
دوزخ میں لے کر ڈال
دے کوئی لے کر بہشت میں
’’آبگیں ‘‘کے کیا معنی ہیں ؟
(۱) خود احتسابی (۲) اندروں بینی (۳) عمدہ قسم کی شراب (۴)
شہد
۴۶۔کون پرس جونا گرے
پاؤں تھیں کون رکھ جو ناڈلے
باؤں تھیں
یہ شعر کس کا ہے؟
(۱) نصرتی (۲) ہاشمی (۳)
نظامی (۴) شوقی
۴۷۔ آج پھرحسن دل
آرا کی وہی دھج ہوگی
وہی خوابیدہ سی
آنکھیں ہوی کاجل کی لکیر
رنگ رخسار پہ ہلکا سا
غازے کا غبار
صندلی ہاتھ پہ دھندلی
سی حنا کی تحریر
درجہ بال شعر کا ٹکڑ ا فیض کی کس نظم سے
ماخوذ ہے؟
(۱) تنہائی (۲) موضوع سخن (۳)
بول (۴) مجھ سے پہلی سی محبت
میرے محبوب نہ مانگ۔
۴۸۔ ’’ دیکھنا وہ لالٹین جگمگانے لگیں، اٹھو اٹھو
استقبال کر کے لاؤ، اس مشاعرے میں وہ بزرگ آئے جن کے دیدار ہماری آنکھوں کا سرمہ
ہوئے‘‘
یہ اقتباس ’’آب حیات
‘‘کے کس دور کا آغاز ہے؟
(۱) دوسرے (۲) چوتھے (۳)
پہلے (۴) پانچویں
۴۹۔ زبان کے نحوی
نظام کے مطالعے میں کس کو شامل نہیں کیا جاتا؟
(۱) ترکیب (۲) جزو (۳)
جزو متصل (۴)
تصریف
۵۰۔ ’’ فسانہ عجائب
‘‘ میں شامیانے کے تلے کس کو بٹھایا جاتا ہے؟
(۲) شہزادہ (۲) جان عالم (۳)
مہر نگار (۴) ملکہ
۵۱۔ ہندوستانی
لسانیات کے مصنف کون ہیں؟
(۱) محی الدین قادری زور (۲) شوکت سبزواری (۳) مسعود حسین خان (۴)
نصیر الدین ہاشمی
۵۲۔ ’’ دنیا دار
المکافات ‘‘ کس کی نظم ہے؟
(۱)الطاف حسین حالی (۲) اسماعیل میرٹھی (۳) نظیر اکبر آبادی (۴) محمد حسین آزاد
۵۳۔ ’’ہر کسی سے اس
کے لیاقت کے مطابق اور ہر کسی سے اس کے ضروریات کے مطابق۔‘‘ اس اصول کا تعلق تنقید
کے کس دبستان سے ہے؟
(۱)
سائنٹفک تنقید (۲) مارکسی
تنقید (۳) نفسیاتی تنقید (۴)ترقی
پسند تنقید
۵۴۔ ’’ ابہام شاعری
کی سب سے بڑی خوبی اور تنقید کی سب سے بڑی لعنت کیوں ہے،کیوں کہ شاعری میں تو ابہام نئے نئے معنی کے دروازے کھولتا
ہےاور تنقید میں ابہام کے باعث نفس ِ مطلب کا دم گھٹ جاتا ہے۔‘‘ یہ رائےکس ناقد کی
ہے؟
(۱) کلیم الدین احمد (۲) محمد حسن (۳)
شمس الرحمن فاروقی (۴) احتشام حسین
۵۵۔ ’’گردِ کارواں‘‘
کس کی کتاب ہے؟
(۱) پطرس بخاری (۲) کنہیا لال کپور (۳)
رشید احمد صدیقی (۴) فکر تونسوی
۵۶۔ ’’وکی میاں ‘‘
قرۃ العین حیدر کے کس ناول کا کردار ہے؟
(۱) سفینہ غم دل (۲) گردش رنگ چمن (۳)
میرے بھی صنم خانے (۴) چاندنی بیگم
۵۷۔ صنفی لحاظ سےکون
سا زمرہ
درست ہے؟
(۱) مالن ، پہلی مفارقت، ایران میں
اجنبی، عہدِ وفا (۲) گلِ تر ، ایک خواب اور،سڑک کے کنارے ،لمبی لڑکی
(۳) گونگی جورو،خاکِ پروانہ،کاغذ کی ناؤ
،عرس ِ کربلا (۴) شہیدِ وفا،
شخصیتیں ، جامن والیاں ،ہمارا گاؤں
۵۸۔’’ تضحیکِ روزگار
‘‘کیا ہے؟
(۱) مثنوی (۲) قصیدہ (۳)
داستاں (۴) ناول
۵۹۔ ’’نادرات ِ شاہی
‘‘ کوکس نے مرتب کیا ہے؟
(۱) مولوی عبد الحق (۲) امتیاز علی عرشی (۳) رشید حسن خان (۴) محی الدین قادری
۶۰۔ زین العابدین کس
کا افسانہ ہے؟
(۱) خواجہ احمد عباس (۲) حیات اللہ انصاری (۳) راجندر سنگھ بیدی (۴)
کرشن چند
۶۱۔ یاں لب پہ لاکھ
لاکھ سخن اضطراب میں
واں ایک خامشی سب کے جواب میں
درجہ بالا بالا شعر پر کس شعر کا انطباق ہوتا
ہے؟
(۱) مقفّی (۲) مسجّع (۳) مردّف (۴) ایطائے
خفی
۶۲۔ کلیم الدین احمد
کی تصنیف ’’ اپنی تلاش میں ‘‘ کیا ہے؟
(۱) سفر نامہ (۲) انشائیوں کا مجموعہ (۳) خطوط کا مجموعہ (۴) خود نوشت
۶۳۔ چل چکی پسوائی کو
نسیم باغ مصر!
ذیل کے مصرعوں سے صحیح شعر مکمل کیجئے۔
(۱)
ابرِ غم زلف جہاں پر بال جنبا ہے تو کیا (۲)
آج اپنا خون پانی سے ارزاں ہے تو کیا
(۳)
آج یوسف مبتلائے چاہ کنعاں ہے تو کیا (۲)
آج اگر نا مہربانی میر ساماں ہے تو کیا
۶۴۔ ’’ ساون میں وبا
پھرمہ شوال دکھائی ‘‘ اس قصیدہ میں ممدوح
کون ہے؟
(۱) بہادر شاہ ظفر (۲) مرزا فخر (۳) اکبر شاہ ثانی (۴) سلیمان شکوہ
۶۵۔ بلغان خاتون کا
ذکر کس ناو ل میں ہے؟
(۱) آگ کا دریا (۲) فسانہ آزاد (۳)
معرکہ کربلا (۴) فردوسِ بریں
۶۶۔ مثنوی قطب مشتری
میں عُطارد کا دلچسپ مشغلہ کیا ہے؟
(۱) شاعری کرنا (۲) عورتوں کی تصوریں جمع کرنا (۴)
قسمت بتانا (۴) علاج کرنا
۶۷۔ انشاء ؔ کہاں
پیدا ہوا؟
(۱) فیض آباد (۲) لکھنؤ (۳)
مرشدآباد (۴) کانپور
۶۸۔نقل کی نقل کا
نظریا کس نے پیش کیا ؟
(۱) سموئل جانسن (۲)
ارسطو (۳) افلاطون (۴)ڈرائڈن
۶۹۔ بھرت منی نے رس
کی کتنی قسمیں بتائی ہیں؟
(۱) آٹھ (۲) دس (۳) بارہ (۴) چار
۷۰۔’’ موازنہ انیس و
دبیر ‘‘ میں بلاغت کی جزیئات کے ضمن میں کتنی مثالیں پیش کی گئی ہیں؟
(۱) اٹھارہ (۲) تیرہ (۳)
بارہ (۴) چودہ
۷۱۔سعادت حسن منٹو کے افسانوی مجموعوں کے متعلق بیانات
درج ہیں ، انیں غور سے پڑھئے اور صحیح زمرے کی نشان دہی کیجئے۔
(الف)
دھواں ، نمرود کی خدائی ، جنازے ، گلاب کا پھول
(ب) کالی شلوار ، چغد، رتی ماشہ
تولہ،سڑک کے درمیان
(ج) شیطان، نیلی رگیں، لذت سنگ، نئے
غلام
(د) بادشاہ کا خاتمہ، آتش پارے، ٹھنڈا
گوشت،شکاری عورتیں
(۱) الف ،
ب ، ج (۲) الف، ج، د (۳)
ب، ج، د (۴) الف ، د
۷۲۔
پھر مجھے دیدہ تر ےاد آیا
دل ِ
جگر تشنئہ فریاد آیا
اس شعر کی کیا خاص بات ہے؟
(۱)
قافیہ اور ردیف کا مدغم ہونا (۲) امیجری
کا ہونا
(۳)
صنعتِ مراعات النظیر کا ہونا (۴
)دوسرے مصرعے میں قافیہ کا نہ ہونا
۷۳۔
’’غزل میں ردیف جھانجھن کا حکم رکھتی ہے۔‘‘ یہ بیان کس کا ہے؟
(۱) شمس الرحمن فاروقی (۲) مسعود حسین خان (۳) فراق گورکھپوری (۴) مسعود حسن رضوی ادیب
۷۴۔
’’جس بحر میں کوئی اسم یا لفظ نہ آسکے، اس کی تدبیر خاقانی اور فروسی سے بھی نہ
ہوگی۔ میں کیا کروں تمہارا نام آسکتا
ہے، لیکن الف دبتا رہتا ہے، خدا کے واسطے اس کی تدبیر سرور صاحب سے پوچھنا‘‘ یہ عبارت کس کی ہے؟
ہے، لیکن الف دبتا رہتا ہے، خدا کے واسطے اس کی تدبیر سرور صاحب سے پوچھنا‘‘ یہ عبارت کس کی ہے؟
(۱) محمد حسین آزاد
(۲)مولانہ حالی (۳)
غالب (۴) شبلی
۷۵۔خسرو
انجم کے صرف میں شب کو
تھا گنجینہ گوہر کھلا
ہیں کواکب کچھ نظرآتے ہیں کچھ دیتے ہیں یہ دھوکا بازیگر کھلا
درج بالا اشعار کس صنف شاعری کے ہیں؟
(۱) مثنوی (۲) قصیدہ (۳) مرثیہ (۴) رباعی
تمام شد











0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔