موضوعات
آمدو رفت
بلاگر حلقہ احباب
کچھ میرے بارے میں
- ajkiurduduniya.blogspot.com
- Majida khurshid M.A in urdu in Shibli academy Azam Garh (UP) now im living in kahmandu with my husband and a baby boy Aakif Ahsan.
سی بی ایس سی نیٹ کے حل شدہ پرچے, شعر و شاعری،, نظمیں، اردو ادب دنیا کی تازہ ترین خبریں,شخصیات، سوانح عمری،مضامیں اردو، اور بھی خاص خاص باتیں اردو سے معتلق
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
دعوت کا کام ہم کیسے کریں؟؟
ہم ملک نیپال میں دعوت کا کا م کیسے کریں؟ ان الحمد للہ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ! اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم ،بسم ا...
ajkiurduduniya
ajkiurduduniya
Labels
ajkiurduduniya
LATEST IN TECH
Technology/feat-big
Tags
Subscribe Us
Pages
AD SPACE
https://follow.it/urdu1duniya?action=followPub
Looking For Anything Specific?
Most Popular
sahaba w sahabiyat quiz
ajkiurduduniya.blogspot.com
فروری 12, 2020
0
Comments
فروری 12, 2020
0
Comments
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سیرت صحابہ و صحابیات
سوال نمبر :۔ ۱ )مکہ میں سب سے پہلی مسجد کس نے تعمیر
کروائی تھی؟ حضرت ابو بکر ؓ نے ایک چھوٹی سی مسجد اپنے گھر میں تعمیر کراوئی تھی.
سوال نمبر :۔۲ )ہجرت کے و قت مدینہ کے راستے میں کن دو
مشرکوں نے آپﷺ کو ۱۰۰ اونٹوں کے لالچ میں پکڑنے کی کوشش کی تھی؟
سراقہ بن مالک بن جعشم اور بریدہ اسلمی نے جوبعد میں مسلمان ہو گیا تھا۔
سوال نمبر :۔۳ )حضرت عمرؓ کو فاروق کا لقب کب دیا گیا ؟ جب
انہوں نے مسلمان کی جگہ یہودی کے حق میں فیصلہ کیا۔
سوال نمبر :۔۴) فی سبیل اللہ اسلام کا پہلا وقف کس نے کیا تھا؟ حضرت عمر ؓ نے ( جو زمین کا ٹکڑا
ان کے حصّے میں آیا تھا)
سوال نمبر :۔۵ )حضرت عمرؓ کی خلافت میں سب سے پہلا کام کیا ہوا؟ ۱۲ ہجری میں عراق پر
حملہ کیا گیا تھا۔
سوال نمبر :۔۶) حضرت عمر ؓ کے دور میں ایرانیوں کو پہلی شکست کب
اور کہاں ہوئی؟ نمارق میں، ابو عبیدہ کے مقابلے ایرانی
شکست کھا گئے
سوال نمبر :۔۷ ) مسلمانوں کا قبلہ اوّل بیت المقدس پر کس
طرح قبصہ ہوا؟ عمر بن العاصؓ سپہ سالار تھے، فلسطینیوں نے مصالحت پر آمادگی
کی شرط لگائی کہ حضرت عمر ؓخود آکر معاہدہ لکھیں۔
سوال نمبر :۔۸ حضرت عمر ؓپر فجر کی نماز میں
حملہ ہوا ،جب وہ امامت کروا رہے تھے تو باقی نماز کی امامت کس نے
کرائی؟ حضرت عبدالرحٰمن بن عوفؓ
سوال نمبر :۔۹ کس نے حضرت عمر ؓپر قاتلانہ حملہ کیا تھا ؟ پارسی غلام
ابو لولو فیروز نے۔
سوال نمبر :۔۱۰ حضرت عمرؓ کی نمازِ جنازہ کس پڑھائی؟ صہیب
رومی ؓ نے۔
سوال نمبر :۔۱۱
مدینہ شریف میں حضرت عثمان ؓ کس صحابی کے
یہاں قیام کیا تھا ؟ اوس بن ثابت ؓ کے ہاں ٹھہرے ۔
سوال نمبر :۔۱۲
رسول پاک ﷺ نے حضرت عثمان ؓکو کب اپنا نائب منتخب کیا؟ غزوہ ذات الرقاع کے موقع پر۔
سوال نمبر :۔۱۳ رسول پاک ﷺ نے صلح حدیبیہ کے موقع پر کسے سفیر بنا کر مکہ
بھیجا؟ حضرت عثمان ؓکو۔
سوال نمبر :۔۱۴
قریش کی جانب سے کسے صلح کی شرائط طئے کرنے کے لیے بھیجا گیا؟ سہیل بن عمر کو۔
سوال نمبر :۔۱۵
ایران کس خلیفہ کے دور میں فتح ہوا؟ حضرت عثمان ؓکے۔
سوال نمبر :۔۱۶ رسول پاک ﷺ نے بحری
جنگ کے بارے میں کیا فرمایا تھا ؟ ’’
میری امت کاپہلا لشکر جو بحری جنگ کے لئے
لڑےگا اس پر جنت واجب ہوگی‘‘
سوال نمبر :۔۱۷ حضرت عثمان ؓکا دورِ خلافت کتنی
مدّت پر محیط ہے؟ ۱۲ سال ( بارہ دن کم)۔
سوال نمبر :۔۱۸ حضرت عثمان ؓکی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی اور
وہ کہاں دفن کیے گئے؟ حضرت جبیر بن مطعم
ؓ نے، جنت البقیع میں دفن ہیں سوال
نمبر:۔ ۱۹ حضرت علیؓکی کنیت اور القاب بتائیے؟ کنیت ابوالحسن(ابو تراب) لقب حیدر اور اسد اللہ
۔
سوال نمبر : ۔ ۲۰
ابو طالب اپنی کنیت سے مشہور تھے
ان کا اصل نام بتا ئیں ؟ عبدِ
مناف۔
سوال نمبر :۔۲۱
فتحِ خیبر کس کو کہا جاتا ہے؟ حضرت
علیؓ کو۔
سوال نمبر :۔۲۲ جنگ بدر میں حضرت علیؓ نے کس قریشی سردار کو جہنم رسید کیا تھا ؟ ولید بن مغیرہ کو۔
سوال نمبر :۔۲۳ حضرت
علیؓ اور فاطمہؓ کا نکاح کب ہوا تھا؟ رجب ۲ ہجری میں نکاح ہوا تھا۔
سوال نمبر :۔۲۴ حضرت علیؓ اور فاطمہؓ نکاح کے بعد کس کے گھر میں رہے؟ حارث بن نعمان انصاری کے گھر
میں
سوال نمبر :۔۲۵
غزوہ تبوک میں حضرت علی کیوں شریک نہیں ہوئے تھے؟ رسول پاک ﷺ نے حضرت علیؓکو اپنے ا اہل
و عیال کی نگرانی کے لئے مدینہ میں چھوڑا
تھا۔
سوال نمبر :۔۲۶ جنگ ِ جمل میں کون دو بڑے صحابہ شہید ہوئے
تھے؟ زبیر
بن العوامؓ اور حضرت طلحہ ؓ شہید ہوئے
تھے۔
سوال نمبر :۔۲۷ حضرت
علی کی شہادت کس عمر میں کب اور کہاں
ہوئی؟ ۱۷رمضان
۴۰ ہجری کوفہ کی جامع مسجد ،۶۳ سال
سوال نمبر :۔۲۸ حضرت علیؓ کی مدت خلافت کتنی تھی؟
مدتِ خلافت ۴ سال اور ۹ ماہ تھی۔
سوال نمبر :۔۲۹ رسول
پاک ﷺ کے بڑے نواسے کا کیا نام تھا؟ حضرت
علیؓ بن ابوالعاص ، یہ زینب بنت ِ رسولؐ سے تھے،
سوال نمبر :۔۳۰ امام حسین ؓ کس سن ہجری میں پیدا ہوئے؟ رمضان
المبارک ۳ ہجری۔
سوال نمبر :۔۳۱
امام حسین کی کنیت کیا تھی؟ ابو
محمد۔
سوال نمبر :۔۳۲ جنگ
ِ احد میں اپنے دانت سے حضور ﷺ کے رخسار
میں پھنسی ہوئی کڑیوں کو نکالنے والے صحابی کا نام بتا ئں۔
ابو
عبیدہ بن جرّاح ؓ۔
سوال نمبر :۔۳۳۔ سعد بن ابی وقاصؓ کی کنیت کیا تھی؟ ابو
اسحاقؓ ،آپ بدری صحابہ ہیں۔
سوال نمبر :۔۳۴۔
سعد بن ابی وقاصؓ آپ ﷺ کے رشتہ
میں کیا تھے؟ سعد بن ابی
وقاصؓ آپ ﷺ کےماموں تھے۔
سوال نمبر :۔۳۵۔ راہ حق میں پہلا تیر کس نے چلایا تھا؟ سعد
بن ابی وقاصؓ نے۔
سوال نمبر :۔۳۶۔ حضرت
عبد الرحمٰن بن عوف کی والدہ کا کیا نام تھا؟ ’’شفا‘‘ جس نے حضور ؐ کی ولادت میں دایہ کا
کردار ادا کیا تھا
سوال نمبر :۔۳۷۔کعب بن مالک ؓ غزوہ تبوک میں شرکت نہ کرنے کی کیا سزا
ملی؟ حضور ﷺ کے حکم سے
ان کا بائکاٹ کیا گیا۔
سوال نمبر :۔۳۸ غزوہ تبوک میں شرکت نہ کرنے پر کن صحابہ کو
سزا ملی؟ ہلال بن
امیہ،برارۃ بن ربیع اور کعب بن مالک۔
سوال نمبر :۔۳۹ معاذ بن جبل کی کنیت بتائیں۔ ابو
عبد الرحمٰن۔
سوال نمبر :۔۴۰۔حضرت خالد بن ولید نے معاذ بن جبل کو کن جنگوں میں سپہ سالار بنایا؟ جنگِ اجنادین اور یرموک کی جنگ میں۔
سوال نمبر :۔۴۱۔حضرت سعد بن عامر کو حضرت عمرؓنے کس ملک کا گورنر
بنایا تھا؟ حمص کا گورنر بنایا
تھا۔
سوال نمبر :۔۴۲۔ حضرت ابو ھریرہ ؓ نے کس کے کہنے پر اسلام
قبول کیا تھا؟ حضرت
طفیلؓ بن عمر ؓ دوسی۔
سوال نمبر :۔۴۳۔ حضرت
طفیلؓ بن عمر ؓ دوسی کس جنگ میں شہید ہوئے؟ جنگِ
یرموک میں۔
سوال نمبر :۔۴۴۔ زید بن حارثہ کو کتنے دفع سپہ سالار بنایا
گیا؟ ۹
دفع۔
سوال نمبر :۔۴۵۔ آپ ﷺ نے
اُمّ ِ سلیم کو کس چیز کی بشارت دی تھی؟ جنت
کی۔
سوال نمبر :۔۴۶۔ کس
صحابی نے اپنی والدہ کا خود نکاح پڑھایا؟ حضرت
انس ؓ نے۔
سوال نمبر :۔۴۷۔ پہلی وحی کے کاتب ہونے کا شرف کس صحابی کو
ہوا؟ حضرت
ابیؓ بن کعب کو۔
سوال نمبر :۔۴۸۔’’فارس رسول‘‘ کس صحابی کا لقب تھا؟ ابو
قتادہؓ۔
سوال نمبر :۔۴۹۔ اس صحابی کا نام بتائے جو ۱۰۰ انٹوں کےلالچ
میں آپ ﷺ کی تلاش میں نکلے اور مسلمان ہو
گئے؟ (حضرت بریدہ بن الحصیب
اسلمی
سوال نمبر :۔۵۰۔ غسیل الملائکہ کس صحابی کو کہتے ہیں؟ حضرت
حنظلہ ؓ کو۔
سوال نمبر :۔۵۱۔ حضرت ثوبیہ کون تھیں؟ ابو لہب کی
لونڈی آپ ﷺ کی رضاعی ماں ، دایہ اور منہ بولی ماں۔
سوال نمبر :۔۵۲۔حضرت خدیجہ ؓ کی آواز ان کی کس بہن سے ملتی
تھی؟ حضرت
ہالہ ؓبنت خویلد۔
سوال نمبر :۔۵۳۔ حضرت فاطمہ ؓ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ حضرت عباس ؓ نے۔
سوال نمبر :۔۵۴۔حضرت صفیہ ؓ نے کس جنگ میں یہودی کو قتل کیا تھا؟ جنگ خیبر میں۔
سوال نمبر :۔۵۵
حضرت صفیہ ؓ کے کس بیٹے کی شادی
حضرت ابو بکر صدیقؓ کی بیٹی اسماء سے ہوئی ؟ زبیر
بن العوام ؓ سے۔
سوال نمبر :۔۵۶ حضرت صفیہ ؓ نے کب اور کہاں وفات پائی؟
۷۳
سال کی عمر میں ،حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں ، جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔
سوال نمبر :۔۵۷ مدینہ میں مہاجر ین کا سب سے پہلا بیٹا کون
پیدا ہوا؟ پہلی
ہجری میں اسماءکے بطن سے زبیر پیدا ہوئے
سوال نمبر :۔۵۸ حضرت اسماء نے پہلا حج کس
کے ساتھ کیا تھا؟ حضور
پاک ﷺ کے ساتھ۔
سوال نمبر :۔۵۸ حجاج بن یوسف نے اسماءکے کس
بیٹے کو شہید کیا تھا؟ عبد
اللہ بن زبیرؓ کو۔
سوال نمبر :۔۵۹ حضرت اسماء نے کب وفات
پائی؟ ۷۳
ہجری میں ، ۱۰۰ سال کی عمر میں۔
سوال نمبر :۔۶۰ خطبۃ النساءکے نام سے کون صحابیہ مشہور تھیں؟ حضرت اسماء بنت یزیدبن السکن انصاری۔
سوال نمبر :۔۶۱
اُمِّ عمارہ مشہور صحابیہ تھیں ، ان کا اصل نام بتائیے؟ اصل نام نسیبہ
کعب تھا ۔
سوال نمبر :۔۶۲ کون سی صحابیہ حضرت حمزہ کے اسلام لانے کا سبب بنی؟ حضرت صفیہ بنت عبد
المطّلب کی کنیز۔
سوال نمبر :۔۶۳ حضرت بریرہ کون تھیں؟ عالمہ
فاضلہ صحابیہ تھیں اور حضرت عائشہ ؓ کی
آزاد کردہ باندی۔
سوال نمبر :۔۶۴ معاذہ ؓ کس منافق سردار کی کنیز تھی۔ عبد
اللہ ابی بن سلول کی کنیز تھیں۔
سوال نمبر :۔۶۵۔ام سلیم کا حضور پاک ﷺ سے کیا رشتہ تھا؟ ام سلیم آپ
ﷺ کی پر دادی تھیں۔
سوال نمبر :۔۶۶ غزوہ حنین میں ام سلیم کی خدمات تھیں؟ آپ ہاتھ میں خنجر لئے حضور
پاک ﷺ کی حفاظت کرتی رہیں۔
سوال نمبر :۔۶۷۔ ام حرام کو کس نام سے پکارا جاتا تھا؟ ام حرام کو شہیدہ کہتے تھے۔











0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔